Maryam ‘Gull’ – Akhir Mera Kasur Kia Hai (What is my crime)

fatima gul,maryam nawaz

افضل سیال
ضرب افضل
جواب دو،،،آخرالزام کیا ہے؟؟؟
نواز شریف کے39,41,43،سال کےمصعوم بچوں کو جواب نہیں مل رہا ایک سال کا عرصہ گذر گیا ہے ،،،،وہ باربارپوچھ رہےہیں کے آخرہم پرالزام کیا ہے ؟؟؟؟ مطلب سپریم کورٹ،جے آئی ٹی ، میڈیا ، قوم ،کیا سب جھگ مار رہے ہیں بیوقوف اور نااہل ہیں ،جومصعوم بچوں کے معصومانہ سوال کا جواب نہیں دے رہے ،، چلو مان لیا میں مدعی کے الزامات کی تائید نہیں کرتا ،،،لیکن کیا جسٹس آصف سعید کھوسہ اور جسٹس گلزاراحمد نے جو اپنےفیصلے میں اختلافی نوٹ لکھا ہے کے شریف فیملی اور وزیراعظم نوازشریف اپنے اوپر لگے الزامات کا جواب نہیں دے سکے لہذا نااہل کیے جاتے ہیں ،، جبکہ پانچوں ججز کے بینچ نے شریف فیملی کو الزامات سے بری نہیں کیا بلکے الزامات کو تسلیم کیا اور مزید انکوائری کا حکم دیا ،مطلب کے مدعی کے الزامات کوملک کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ آف پاکستان نے مان لیا اور جے آئی ٹی کا حکم دیا ،،،، لیکن ن لیگ کی مستقبل کی 43 سالہ لیڈرمعصوم بچی کوبھی جواب نہیں ملا کتنےاچھےبچے ہیں انکوائریاں بھگت رہے ہیں اور انکو پتہ ہی نہیں کے الزام کیا ہے، پیشی کےبعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم نواز نےبی بی زینب کی مثال دی جب انکوواقعہ کربلاکے بعد قیدی بنا کردرباریزید میں پیش کیا گیا تو انہوں نےتاریخی خطبہ دیا تھا دوسری جانب متحرمہ کےخاوند کیپٹن صفدر نےکہا کے سن لو کوفے والوہم رکنے والے نہیں،،،دونوں میاں بیوی نے اپنے آپ کو اہل بیت سے جوڑنے کی کوشش کی اور احتساب کرنے والوں کو،کوفیوں کے ساتھ جوڑا،،کیونکہ کوفیوں نے پہلے نواسہ رسول حسین ابن ابی طالب کو خطوط لکھ کرخودکوفہ بلوایا پھر بے وفائی کی اور امام کو اکیلا چھوڑ دیا ابن زیاد کوفہ کا گورنر تھا جبکہ یزید ابن معاویہ شام میں مسلمانو کا نام نہاد خلفیہ،یزید کے حکم پر ابن زیاد نے عمرابن سعد کو رے کی حکومت کا لالچ دیکر نواسہ رسول کوشہید کرنے کاحکم دیا ،وہ جنگ حق اور باطل کی جنگ تھی ،،،، کہاں واقعہ کربلا اورکہاں بی بی زنیب کا درباریزیدمیں خطبے کے مقاصد ،،،،،، کیا پھدی کیا پھدی کا شوربہ ،،،کہاں ان کرپٹ حکمران خاندان کے مقاصد اور کرپشن کے الزام میں پیشیاں ،،،مریم صفدرصاحبہ،،، بی بی زنیب کاخطبےتودربار یزید میں تھا انکو ہاتھوں میں رسیاں باندھ کر پیش کیا گیاتھا،،،،، جبکہ یہاں حکومت آپ کے والد متحرم کی ہے ،،، جے آئی ٹی سپریم کورٹ آف پاکستان نے بنائی ہےاورآپ شہزادیوں کی طرح 13گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ بڑی شان وشوکت سےآہیں ،، لیکن افسوس کرپشن کے الزام میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوہیں اپنی جھوٹی سچی صفائی دینے کے لیے،،،،،اب یزید کون ہے اور یزید کا دربار کونسا ہے ،قارئین آپ خود فیصلہ کرلیں، میں لکھوں گا تو اعتراض ہوگا ،، اب ذرہ گھر داماد صاحب کا بیان ملا خط فرماہیں ،،حقیقت پرمبنی گھر داماد کی تعریف ہمارے پنجاب میں بڑی مشہور ہے لیکن میں نہیں لکھتا خود سمجھ جاہیں،، فرماتے ہیں احتساب کرنے والو کومخاطب کرتے ہوئے کہتے ہیں سن لو کوفے والو،،،،،، مطلب بہت واضع ہے اور پیغام اسٹبلشمنٹ کی طرف کہ دیکھیں جی آپ سے پاکستان نامی وادی جس میں ناکارہ ،جاہل ،لاغر،ذہنی بیمار،غربت سے لاچار ،دہشت گردی سےچورربسنے والوں کے حقوق اور حفاظت کا حلف نہیں لیا تھا بلکےریاست تخت لاہور،جاتی عمرہ کے تابع رہنے کا وعدہ لیکرتعنیات کیاتھا لیکن اب آپ اپنے وعدے سے منحرف ہورہے ہیں بے وفائی کر رہے ہیں کوفیوں کی طرح ہیمں شہید ہونے کے لِے اکیلے چھوڑ دیا ہے ،،،، اب صورت حال یہ ہے کے ن لیگ اس احتسابی عمل کوالیکشن 2018کی الیکشن کمپین بنا چکی ہے اور مریم نوازکوآج سیاسی میدان میں اتار دیا گیا ہے انہوں نے لکھی ہوئی تقریر پڑی اور سیاسی پوائنٹ سکورنگ ،مظلوم بچی بن کرنوحہ پڑھا اورصحافیو کےسوالوں کا جواب دیے بغیر پتلی گلی سے چلتی بنی ن لیگ کے رہنماوّں کےرویے اور زبان کی تلخی پلان کا حصہ ہےاور یہ تلخی مزید بڑھے گی کیونکہ اگر آپ ن لیگ کی ماضی کی سیاست پر نظر ڈالیں تو بہت بھیانک ہے ن لیگ خواتین کی کتنی عزت کرتی ہے حقیقت افسوس ناک ہے بینظیر بھٹو ، شہلا رضا ، عاصمہ جہانگیر، نصرت بھٹو،شرمیلا فاروقی کے ساتھ ان کا سلوک تاریخ کا حصہ ہے حتی کےماڈل ٹاوّن میں عوامی تحریک کی خواتین کے منہ میں گولیاں ماری گئیں لہذا ن لیگ کے رہنماوّں کے منہ سے خواتین کی عزت ،پاکستانی راویات،اخلاقیات،کا سبق سن کر مجھے تو ہنسی آتی ہے ،، عمران خان پر ذاتی حملے کوئی اچمبےکی بات نہیں ابھی تو ان کامزید بھیانک چہرہ سامنے آنا باقی ہےجناب ۔،،پاناماپر فیصلہ جو بھی آئے ن لیگ اسکو اپنے حق میں استعمال کرے گی اور ہماری نااندیش ،جلدی بھول جانے والی قوم پھر شیر شیر کے نعرے لگائے گی ،،، اگرفیصلہ شریف فیملی کے حق میں آیا تو پانچوں انگلیاں گھی میں اور سر کڑاہی میں،، پھر نواز شریف کو طیب اردون بننے سےدنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی اوراگرانہونی ہوگئی فیصلہ خلاف آگیا تو یہ سیاسی شہید بن جاہیں گے اورفارسیل پاکستان کا ذرائع ابلاغ انکی شہادت کے ترانے گائے گا، جو ابھی سے انکی شہادت کا ماحول سازگار بنانے میں مصروف ہے ،،ریاست جاتی عمرہ کےبند خزانوں کے منہ کھول دیے جاہیں گے عوام اور شریف فیملی کے سیاسی مخالفین کے منہ کھلے کے کھلے رہ جاہیں گے،، پوچھا جائے گا ہمیں بتاوّ،ہمیں بتاوّ ہمارے اوپر الزام کیا ،،، اب بھی وقت ہے کوئی بتائے گاان چھوٹے چھوٹےمصعوم بچوں کوکےآخر ان پرالزام کیا ہے ،،، کیونکہ یاد رکھنا اگر اب کسی نے شریف فیملی پر الزام ثابت نہ کیا تو فیصلے کے بعد شریف فیملی کاپاکستانی قوم کی طرف اتنا بقایا نکلے کے آنے والی نسلیں بھی ادا نہ کرسکیں گی یاد رکھنا ،،

8 Comments

  1. غلام حسین Reply
  2. آصف Reply
  3. Ghulam Mujtaba Reply
  4. Haya Reply
  5. Raja Afsar Reply
  6. Muhammad Shahid Reply
  7. Ishfaq Hussain Reply
  8. Mazher Chacha Reply

Leave a Reply