آفریدی کی قلابازیاں

(Pakdestiny.com)از۔ڈاکٹر عامر میر۔

آسٹریلیا اور پاکستان کے میچ کا رزلٹ سب کو پتہ تھا اس لیے اس پہ کوئی لمبا چوڑا تجزیہ دینے کا کوئی تک نہیں بنتا۔
ساری دنیا کو سمجھ ہے اور جسے سمجھ نہیں ہے اسے ٹورنامنٹ کے شروع ہوتے ہی سمجھ آگئی تھی کہ یہ ٹورنامنٹ سپنرز کے سر پہ جیتا جائے گا۔نیوزی لینڈ والوں نے پہلے ہی میچ میں دو ریگولر سپنرز ڈال کے انڈیا کو آؤٹ کلاس کر دیا تھا اور اس کے بعد ہر ٹیم دو ریگولر سپنرز کھلا رہی ہے لیکن پاکستانی ٹیم کے فیصلہ سازوں کی ہٹ دھرمی کم نہ ہونی تھی اور نہ ہوئی۔آج کے میچ میں بھی صرف ایک ریگولر سپنر کھیل رہا تھا۔عماد وسیم۔معذرت کے ساتھ جو لوگ آفریدی کو ریگولر سپنر سمجھتے ہیں ان کو پھر یہی کہہ سکتا ہوں کہ ان کو پتہ ہی نہیں ہے کہ ریگولر سپنر کیا ہوتا ہے؟ہمارے بیٹ تو ان کے سپنر نے ہی آؤٹ کیے تھے اور تابوت کے آخری کیل ان کے فاسٹ باؤلر نے آ کے ٹھوک دیئے۔
سمیع کے بجائے نواز کو کیوں نہیں کھلایا گیا؟

آفریدی صاحب نے اپنی ریٹائرمنٹ کو لے کر پھر یو ٹرن لیا اور یہ عادتیں آفریدی کے اندر ایک بنے بنائے(بلٹ ان) سیاستدان کی طرف اشارہ کرتی ہیں۔جلد ہی آپ صاحب کو ایک سیاستدان کے روپ میں دیکھیں گے

سمیع کو پہلے دو اوورز میں اکتیس رنز پڑے تو اس کے باقی دو اوورز شعیب ملک سے کیوں نہیں کروائے گئے؟اب آفریدی کی ایسی ہی حرکات دوسروں کو گروپ بنا آفریدی کے خلاف گٹھ جوڑ پہ آمادہ کرتی ہیں۔آپ لوگ میچ پاکستان کے لیے کھیل رہے ہیں،گراؤنڈ میں اپنی اناؤں اور لڑائیاں دکھانے کی بجائے میچ ختم ہونے کے بعد آپس میں بے شک ہاتھاپائی کر کے اپنے مسائل حل کر لیں۔شکریہ۔لیکن میرے ملک کو یوں تو نہ ہروائیں۔
پاکستان کی ٹیم کی طاقت اس کی باؤلنگ میں ہی ہے۔190 پلس سکور پاکستان پہلے بیٹنگ کرتا ہوا بنا سکتا ہے وہ بھی کسی کمزور باؤلنگ اٹیک کے سامنے مثلآ بنگلہ دیش۔لیکن 190 پلس چیز کرنا پاکستان کے لیے وہ بھی کسی اچھے باؤلنگ اٹیک کے سامنے،تقریبآ ناممکن ہی ہے۔
آفریدی صاحب نے اپنی ریٹائرمنٹ کو لے کر پھر یو ٹرن لیا اور یہ عادتیں آفریدی کے اندر ایک بنے بنائے(بلٹ ان) سیاستدان کی طرف اشارہ کرتی ہیں۔جلد ہی آپ صاحب کو ایک سیاستدان کے روپ میں دیکھیں گے اور جتنے اچھے کرکٹر ہیں،اتنے ہی اچھے سیاست دان ثابت ہوں گے اور جب آج آفریدی صاحب نے اپنے انڑویو میں کشمیر کا نام لیا تو مجھے تو یقین ہو گیا کہ آفریدی صاحب کا ایک بوٹ پالشیا سیاست دان بننے کا پورا ارادہ ہے۔انڈیا والے کوئی بھی پاکستانی کشمیر کا نام بھی لے تو چڑتے ہیں لیکن آفریدی صاحب نے جان بوجھ کے کشمیر کا ذکر انڑویو میں لے کہ آرمی کو بتایا جناب میں بھی ہوں! کھیل میں سیاست کو گھسیڑنے کا یہی مقصد ہے۔بورڈ کے لوگوں پہ تو وہ پہلے ہی رعب ڈالتے رہتے ہیں کہ ان کے راحیل شریف سے بڑے تعلقات ہیں۔بزنسز بھی سنا ہے جناب کے ٹھیک ٹھاک چل رہے ہیں۔
بہر حال واپس پھر کرکٹ کی طرف،آج شعیب اور عمر اکمل نے اپنی طرف سے کوشش تو بہت کی،نیوزی لینڈ کے میچ کی نسبت۔لیکن سکور ان کی اوقات سے بہت زیادہ تھا۔نیوزی لینڈ کا میچ  ان کے گروپ کے انڈرپرفارم کرنے کی وجہ سے پاکستان ہارا تھا اور آج پاکستان آفریدی کی گندی کپتانی اور غلط ٹیم سلیکشن کی وجہ سے ہارا ہے۔

3 Comments

  1. Abid Ali Shr Reply
  2. Muhammad Ejaz Reply
  3. Zahoor Ahmmad Reply

Leave a Reply