The power of beauty and wealth

the-power-of-beauty-and-wealth

از ڈاکٹر عامر لاھوری [www.pakdestiny.com]
⁠جس کی شکل آچھی نہیں ہوتی وہ اس بات پہ بڑا زور دیتی ہے کہ شکل کا کیا ہے جی؟ بس سیرت اچھی ہونی چاھیئے۔
اور
جس مرد کے پاس دولت نہیں ہوتی وہ ہر بات پہ یہ ہی ثابت کرتا پھرے گا کہ۔۔۔
“او ناں جی ناں۔پیسہ ہی سب کچھ نہیں ہوتا۔اصل چیز تو اطمینان قلب ہے۔” اور پھر ایک گھنٹہ میرا فون ہی چیک کرنے کے بعد “یار یہ آئی فون تو بس ایویں فضول سا فون ہے۔پتہ نہیں لوگ اس پہ پیسے کیوں ضائع کرتے ہیں؟”
ایک اور ڈائیلاگ یہ ہوتا ہے کہ “پیسے سے آپ ہو سکتا ہے ننانوے فیصد چیزیں خرید لیں (طنزیہ انداز آپناتے ہوئے) لیکن ایک فیصد چیزیں پھر بھی ایسی ہیں جو پیسہ بھی نہیں خرید سکتا؟”
تنگ آ کر میں نے کہہ ہی دیا”حضور والا! ٹینشن نہ لیں۔آپ پہلے وہ ننانوے فیصد والی چیزیں خرید لیں پیسے سے پھر میرے پاس آ جائیے گا وہ باقی ایک فیصد میں آپ کو گفٹ کر دوں گا۔”
پھر اگلا آدھا گھنٹہ حضور والا کی آواز نہیں نکلی۔
ھاں ایک اور مشہور ڈائیلاگ یاد آیا کہ “پیسے والوں کو نیند نہیں آتی”۔
فکر نہ کریں میرے پاس آ جائیں میں بہت سارے غریب بھی آپ کو بےخوابی کے مریض دکھا دوں گا۔
آپنے آپ کو تسلیاں جتنی مرضی دیں لیکن سچ کو تو نہ جھٹلائیں۔
مرد کے پاس پیسہ اور عورت کے پاس حُسن ہو تو بہت سارے مسئلے حل ہو جاتے ہیں بلکہ حل تو کیا؟مسئلے کی اتنی جرآت؟ کہ پیدا بھی ہو؟
لڑکی خوبصورت ہو تو آٹھویں کلاس میں ہی رشتے آنے شروع ہو جاتے ہیں۔

One Response

  1. Rashid Minhas Reply

Leave a Reply