شیطان کے ماننے والے زیادہ یا جیو کو دیکھنے والے ؟ طلعت حسین کی “بھولی بسری” باتیں

ایک صاحب ھیں جن کا نام آجکل بلکہ غالباً پہلے بھی طلعت حسین ھی تھا مگر ان صاحب کے خیالات ماضی میں یکسر مختلف پائے جاتے تھے۔ ان صاحب کو جیو سے انتہا درجے کی نفرت تھی جو وقت و حالات کے پیش نظر انتہا کی محبت میں تبدیل ھو گئی لہذا ان صاحب کے  ماضی بعید و قریب کی رائے اور خیالات کو “ذھنی فتور” سمجھ کر فوری بھلا دیا جئے تو یقیناً بہتر ھو گا(خاص طور پر جیو کے بارے میں)۔

جیو سے طلعت بھائی کو تو اس درجہ نفرت تھی کے ” بے چارے” جیو کو شیطان ملعون سے ملا دیا اب یہ تو سراسر زیادتی ھے نا شیطان سے کیوں کے جیو تو ابھی شیطان جتنا طاقتور نہیں ھوا نہ اس لیے, دراصل طلعت بھائی کا لیول کافی ھائی اس لیے بات عام عوام کی سمجھ میں زرا مشکل سے آتی ھے ۔ آئیے دیکھتے ھیں بدلتا ھے رنگ آسماں کیسے کیسے.

 

Leave a Reply