How pinky like betrays hubby when Imran Khan enters

imran khan, bushra manika

-از ڈاکٹر عامر لاھوری-(Pak Destiny)-

انور:ھاں سنا؟کیا کہا تھا کہ جیو والے غدار ہیں اور عمرچیمہ حرامزادہ ہے۔
سلیم:یہ باباکوڈا کی زبان میں بات کرنا ضروری ہے؟
انور:چل نہیں کرتے۔بہرحال بات اب ختم ہو گئی۔سابقہ شوہر نے وڈیو میں کہہ دیا ہے کہ پنکی بی بی بہت نیک اور خان صاحب بہت شریف ہیں۔بس بس ختم ہو گئی اب ساری بات۔
سلیم:اچھا؟تو اتنی نیک بی بی سے تیس سال کی شادی،پانچ بچے اور نانی بننے کے بعد علیحدگی کیوں ہوئی؟

انور:یار ہو گی کوئی بات؟اُن کا پرسنل معاملہ ہے۔ہمیں کیا؟
سلیم:یہ پرسنل معاملے والی بات شہباز کے ٹائم پہ کیوں یاد نہیں آتی؟
انور:شہباز کی بات اور ہے۔اُس کو جو عورت پسند آتی ہے اُس کی طلاق کروا کر اُس سے شادی کر لیتا ہے۔
سلیم:تو بھئی،خان صاحب کی پنکی بی بی کی طرف نشاندھی تو پہلے بھی کئی لوگ کر چکے ہیں۔مثلا مرحومہ قندیل بلوچ۔پہلے پنکی بی بی کی بہن کے ساتھ شادی۔۔۔۔۔۔
انور:چھوڑ۔اب کیا خان صاحب کے بارے میں ایک بازاری عورت قندیل کی بات کوٹ کی جائے گی۔
سلیم:ھاھاھاھاھاھاھا۔ایک بات بتاؤں مردوں کی اصلیت جتنی یہ بازاری عورتیں جانتی ہیں اُتنی ان کی بیویاں بھی نہیں جانتی ہوتیں؟
انور:اچھا سوری بازاری عورت والی بات واپس۔
سلیم:بہرحال خان صاحب کے اُن کے گھر آنے جانے کی کنفرمیشن بہت سارے لوگ کرتے ہیں۔کافی سالوں سے خان صاحب روحانی سلسلے وغیرہ کے لئے ان کے گھر جاتے رہے ہیں۔
انور:تو اس سے کیا ثابت ہوا؟
سلیم:کچھ ثابت نہیں ہو رہا تھا لیکن مہربانی خان صاحب کی انہوں نے شادی کے پروپوزل بھیجنے کی بات پارٹی پلیٹ فارم سے کر کے ان سارے شبہات کی تصدیق کر دی۔
انور:پھر بھی یہ خان صاحب کا نجی معاملہ ہے۔
سلیم:یہ نجی معاملے والے بحث بہت پرانی ہے۔یہ بحث اُس وقت بھی اُٹھی تھی جب پرنس چارلس نے کمیلاپارکر کو طلاق کروا کر اُس سے شادی رچائی تھی۔پھر خان صاحب لیڈر بھی ہیں اور لیڈر کی پرسنل لائف بھی دوسروں کے لئے مشعل راہ ہوتی ہے۔صرف ہمارے معاشرے کی بات نہیں پوری دنیا میں شادی شدہ عورت سے طلاق کروا کر شادی کرنا معیوب سمجھا جاتا ہے اور اگر وہ دوست کی بیوی ہو تو اور بھی بُری بات ہے۔یہاں پنکی بی بی کا کردار و تعلق بھی اپنے سابقہ میاں سے questionable ہے بلکہ سوال یہ ہے ہماری وفا کی دیوی مشرقی عورت کی وفا اُس وقت تک ہی ہے؟جب تک کوئی سیلیبرٹی بیچ میں نہ آئے۔ایک بڑا اور مشہور آدمی بیچ میں آیا تو ایک مذھبی اور وفا کی پتلی تیس سال کی رفاقت پہ تھوک کر چلی گئی۔بڑی دھمالیں ڈال ڈال کر مشرقی عورت کی وفا کے گُن گائے جاتے ہیں۔
مائی فٹ۔
ہمارے ہاں کی عورت مرد کی ہر غلطی معاف کر دیتی ہے؟
بچوں کی خاطر زہر پی پی کے گزارا کرتی ہے؟
بس چپ ہی کیتے رہو۔
یہاں بہت ساری وفائیں،محبتیں،تعلق و شادیاں اس لئے نبھ رہی ہیں کہ عورت خود کما نہیں رہی۔بھابھیاں میکے میں رھنے نہیں دیں گی۔محبت کتنی ہے؟یہ اُس وقت ہی پتہ لگتا ہے جب درمیان میں کوئی عمران خان آتا ہے۔
انور:تو اندر سے پکا پٹواری ہے۔
سلیم:ماما،سدھی گل کرو تو فورا پٹواری کا خطاب؟دوسری شادی پہ کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاھیئے۔اعتراض طریقہ کار پہ ہے۔۔۔۔
انور:نہیں۔نہیں۔بس تو۔بس تو پکا پٹواری ہے۔
سلیم:چل ماما،بُھک لگ گئی اے۔آج پٹواری سے مہنگی روٹی کھا لے۔

2 Comments

  1. Muhammad Arslan Reply
  2. Beena Ktk Reply

Leave a Reply