ایس ایس پی سوھائی عزیز اور ‘دوران تربیت پرانی تصاویر’ کی الجھن

– ڈاکٹر عامر لاھوری –
ہمارے ہاں وومن کارڈ سٹرونگ نہیں خوفناک حد تک مضبوط ہے۔میڈیا پہ تواتر سے خبریں چل رہی ہیں۔سب کو پتہ ہے کہ دو چھوٹے پولیس والے شہید ہو چکے ہیں۔اُنہیں ہتھیار پکڑے ڈینجر ایریا میں جاتے ہوئے کی کوئی تصویر یا ویڈیو ابھی تک تو نہیں ہے؟جس کا مطلب یہ ہے کہ جب وہ ہتھیار پکڑ کر دو بدو جان دینے جا رہے تھے اُس وقت میڈیا موجود نہیں تھا۔لیڈی پولیس آفیسر کی جو تصویریں آپ دیکھ رہے ہیں وہ پرانی ہیں۔دوران ریہرسل اُتاری گئی تھیں شاید حیدر آباد؟بہت کم لوگوں نے اس بات کو شیئر کرنے سے پہلے چیک کیا اور قوم کی بہادر بیٹی وغیرہ ٹرینڈ بنا کر چلا دیا۔اس آپریشن میں لیڈی پولیس آفیسر کا کتنا کردار ہے؟پتہ لگ جائے گا۔اب آپ کہیں گے کہ جان دیو ڈاکٹرصاحب عام آدمی اتنی باریکیوں پہ غور نہیں کرتا۔نو ڈیئر۔عام آدمی اتنی باریکیوں پہ باقاعدہ غور کرتا ہے۔اس کا ثبوت آج ہوئی فیصل واوڈا کی کلاس ہے۔آج تو باقاعدہ پی ٹی آئی والوں نے بھی فیصل پہ ہاتھ صاف کیا ہے۔مان لو جہاں عورت وہ بھی اتنی گُڈ لُکنگ عورت سامنے آئے ہمارے حواس کی بیٹری ڈاؤن ہو جاتی ہے۔عام آدمی کی کیا بات کروں ادھر فیس بُک پہ اپنے دانشور حضرات بھی زنانہ آئی ڈی پر۔
تو پھر وومن کارڈ کی طاقت کو خوفناک سے نارمل حد پہ لانے پہ کوئی غور و فکر کرنا ہے؟

One Response

  1. Sameer Khan Reply

Leave a Reply