عمران حکومت کا تختہ الٹنے کےلئے عالمی سازش کا انکشاف

international conspiracy topple imran khan government

– لاہور ۔ ناظم ملک –

– اسرائیل بھارت نے عرب ممالک کے ذریعے اپوزیشن کو بھاری فنڈنگ شروع کردی

– اسلام آباد میں عرب اور بھارتی سفارتخانے سازش کو کامیاب بنانے کےلئے متحرک

– عرب ممالک نے عسکری قیادت پر واضح کر دیا کہ عمران انہیں قبول نہیں چین کی خاموشی بھی معنی خیز

– بھارت و اسرائیل کی عربوں کو پاکستان کی جگہ دفاع و سیکورٹی کی یقین دہانی

اسرائیل کو تسلیم کرنے سے انکار پر عمران حکومت کا تحتہ الٹنے کےلئے عالمی سطح پر سازشیں شروع ہوگیئں ہیں اس ضمن میں اسرائیل بھارت نے عرب ممالک کے ذریعے پاکستان کو سیاسی و معاشی عدم استحکام سے دوچار کرکے خان حکومت کو نہ صرف گھر بھیجنے کی تیاریاں مکمل کرلیں بلکہ مودی و اسرائیل نواز عرب ممالک نے اپوزیشن جماعتوں کو بھاری فنڈنگ کرکے پاکستان میں ایک نئے گھناونے کھیل کا آغاز کر دیا ہے اور اس سلسلے میں مودی نے نواز شریف کو واپس اقتدار میں لانےکےلئے عرب ممالک کو دفاع و سیکورٹی معاملات میں ہر طرح کا تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے،

سفارتی ذرائع نے پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد میں بھارتی و عرب ممالک کے سفارتخانوں کے مابین اپوزیشن کی تحریک کے ضمن میں غیر معمولی رابطوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہنڈیا چولہے پر چڑھ چکی ہے اب دیکھتے ہیں اسے پکنے میں کتنا وقت لگتا ہے،بتایا گیا ہے کہ امریکہ میں ٹرمپ حکومت کی تبدیلی کے ساتھ ہی سعودی عرب نے پاکستان سے انحصار کم کر کے اپنے دفاع کےلئے اسرائیل اور بھارت سے رجوع کر لیا اور بھارتی وزراءخارجہ، آرمی چیف نے سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں ڈیرے ڈال لئے،دوسریی طرف عمران حکومت کو خارجہ امور میں ناکامیوں پر سنگین چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ترکی و ایران کےلئے نرم گوشہ نے جہاں عرب ممالک کو پاکستان سے دور کرنے میں کردار ادا کیا ہے وہاں خلیجی ممالک میں لاکھوں پاکستانیوں کا مستقبل بھی داو پر لگ گیا ہے،

ذرائع نے بتایا ہے ہے کہ عرب ممالک پاکستان کی عسکری قیادت کو اپوزیشن کی تحریک میں جانبدار کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں اور عرب ممالک نے عسکری قیادت پر واضح کر دیا ہے کہ وہ عمران حکومت کےساتھ وہ نہیں چل سکتے،واقفان حال کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیاسی صورتحال بہت تیزی سے تبدیل ہوسکتی ہے اس کا دارومدار اپوزیشن کی تحریک پر ہوگا،بتایا گیا ہے کہ نواز زرداری اور مولانا فضل الرحمان سے عرب ممالک میں موجود ان کے دوست رابطے میں ہیں اور ان کی کوشش ہے کہ جلد از جلد نئے انتخابات کی راہ ہموار کی جائے،

ادھر اپوزیشن کے بیانے میں روز بروز سختی آرہی ہے اور اب اسمبلیوں سے مشترکہ استعفوں پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اگر اپوزیشن اس سازش میں کامیاب ہوجاتی ہے تو پھر عمران حکومت کو گھر جانے سے کوئی نہیں بچا سکتا،اس تمام تر صورتحال میں چین کی خاموشی بھی معنی خیز ہے،عمران حکومت جس نے ابھی اپنی حکومت کی آدھی مدت پوری کی ہے بھاری بھرکم اپوزیشن کے بوجھ تلے دبتے جارہی ہے،

اپوزیشن کی کوشش ہے کہ نئے سال کے شروع میں اسمبلیوں سے استعفے دے دئے جایئں تاکہ عمران خان مارچ میں سینٹ کے ہونے والے انتخابات میں کامیابی کے بعد اپوزیشن کے بےرحمانہ احتساب کی طرف نہ چل دیں،

|Pak Destiny|

7 Comments

  1. Javed Iqbal Reply
  2. Habib Khan Reply
  3. Talib Hussain Reply
  4. Shazil Khan Reply
  5. Abdul Ghafoor Kakar Reply
  6. Shazil Khan Reply
  7. Abdul Ghafoor Kakar Reply

Leave a Reply