آذر بائیجان کے درالحکومت باکو میں 70 سے زائد پاکستانی طلبہ کرونا کے باعث تین مہینوں سے پھنس کے رہ گئے

pakistani stuck baku azerbaijan

– لاہور ۔ ناظم ملک –

* بےیارومددگار طلبہ کے پیسے ختم ائیرپورٹ مسجدوں عوامی مقامات پر سونے پر مجبور اکثر بیمار پڑ گئے

* باکو میں پاکستانی سفارتخانہ بالکل مدد نہیں کر رہا، طلبہ کی شکایت

* سفارتخانے کے چکر لگا لگا کے تھک گئے مگر انہوں نے مدد سے معذرت کر لی،

* ہمیں باکو سے نکالا جائے اور زمینی یا فضائی راستے سے وطن واپس بھیجا جائے، عبدالرحمن و دیگر طلبہ کی اپیل

کرونا کی وبا پھوٹنے کے بعد آذر بائیجان جانے والا طلبہ کا ایک 70 رکنی گروپ دارلحکومت باکو میں پھنس کے رہ گیا ہے تین مہینے گزرنے اور بار ہا اپیلوں کےباوجود اب تک وہاں کے سفارتخانے اور نہ ہی حکومت نے انہیں وہاں سے نکالنے کےلئے کوئی دلچسپی دیکھائی ہے بعض طلبہ پیسے ختم کیوجہ سے ائیرپورٹ مسجدوں یا عوامی مقامات پر سونے پر مجبور ہیں یہاں ان طلبہ کے والدین نے متعدد بار وزیراعظم عمران خان وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی کو ان کے بچوں کو وہاںسے نکالنے کی درخوستیں جن پر کوئی عملدرآمد نہیں ہوسکا

باکو میں پھنسے طالبعلموں ارسلان اور عبدالرحمان نے اس نمائیندے سے بات کرتے ہو ئے اپنی مشکلات کا بتایا اور کہا کہ ہماراسفارتخانہ ہم سے غیروں کیطرح کی سلوک کر رہاہےسفارتخانےمیں کوئی ہماری بات سننے کوتیار نہیں ہمارےپاس پیسے ختم ہوچکے ہیں ہمیں کھانے پینے اور رہائش کے ضمن میں شدید مشکلات کا سامنا ہے اور کئی طلبہ ذھنی اضطراب کی وجہ سے بیمار بھی ہو چکے ہیں ان طلبہ نے حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ جیسے 21 جون سے فضائی آپریشن شروع کر دیا گیا لہذا فوری طور پر ہماری واپسی کو بھی یقینی بنایا جائے

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے دنیا بھر کے لئے 21 جون سے فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت دنیا بھر میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لایا جائے گا

|Pak Destiny|

Leave a Reply