— ناظم ملک —

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پی ٹی آئی کے درمیان باضابطہ بلواسطہ رابطوں کی شروعات ہو گئی
سابق صدر عارف علوی بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر اہم مشن پر امریکہ پہنچ گئے
عارف علوی کی صدر ٹرمپ کے قریبی ساتھی اور امریکی انتظامیہ میں بااثر شخصیت جیک برگمین، جوئے ولسن ، رچرڈ گرنیل سمیت دیگر سینٹرز سے رابطے ملاقاتیں جاری
پی ٹی آئی قیادت صدر ٹرمپ کو 100 امریکی سینٹرز سے بائینڈنگ خط لکھوانے کے لئے متحرک مواد بھی شئیر کر دیا ذرائع
امریکی ایوان نمائندگان خارجہ امور کمیٹی کے رکن اور ری پبلکن پالیسی کمیٹی کے سربراہ جوئے ولسن کی پاکستان کے حوالے سے قرارداد لانے کی تیاریاں آخری مراحل میں ذرائع
پی ٹی آئی اس سے قبل سابق صدر بائیڈن کو 62 امریکی سینٹرز سے خط لکھوا چکی ہے
پی ٹی آئی کی امریکہ میں نئی لابنگ ، منظم طریقے سے ٹرمپ انتظامیہ سے رابطے ملاقاتیں شروع ہو گیئں
پی ٹی آئی اوور سیز نے تحریک انصاف کے خلاف انتقامی کاروائیوں کے ثبوت چھبیس ویں آئینی ترمیم کے مضمرات اور بعض متنازعہ عدالتی فیصلوں کی تازہ اہم دستاویز بھی سینٹرز کے ساتھ شئیر کی ہیں ذرائع
پی ٹی آئی نئی امریکی انتظامیہ اور سینٹرز کو الیکشن میں دھاندلی سمیت کارکنوں کے قتل، جبری گمشدگیوں، عدالتی نا انصافیوں بارے مواد پہلے ہی فراہم کر چکی ہے ذرائع
نئی دستاویز میں نو مئی اور 26 نومبر کو پی ٹی آئی کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات کے ثبوت ، ویڈو کلپس اور سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی شامل ہیں ذرائع
امریکہ میں پاکستانیوں کی تنظیم ڈیمو کریسی اینڈ ہیومن رائیٹس الائنس کےڈاکٹر منیر خان سمیت بااثر پاکستانی رابطہ کاری کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں
پی ٹی آئی اوور سیز نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف انتقامی کاروائیوں سمیت متعدد امور پر صدر ٹرمپ کو یاداشت پیش کرنے کی تیاری بھی شروع کر رکھی ہے ذرائع
یاداشت میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف انتقامی کاروائیوں سمیت فوجی عدالتوں سے سزا پانے والوں کے حوالے سے تفصیلات شامل ہیں ذرائع
یاداشت میں 8 فروری الیکشن میں دھاندلی کی تحقیقات کا مطالبہ سرفہرست رکھا گیا ہے ذرائع
پی ٹی آئی کے ایجنڈے میں سیاسی مخالفین کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کا مطالبہ بھی شامل ہے ذرائع
پی ٹی آئی نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ سیاسی کارکنوں کی رہائی اور آزادی اظہار رائے کا معاملہ بھی اٹھائے گی ذرائع
پی ٹی آئی کی طرف سے نئے امریکی صدر کے سامنے ڈونلڈ لو کی پاکستان میں رجیم چینج کا معاملہ کی تحقیقات کروانے کا مطالبہ بھی سرفہرست ہے ذرائع
عارف علوی کے دورے کا مقصد پی ٹی آئی کی طرف سے ٹرمپ انتظامیہ اور امریکی سینٹرز سے رابطے ملاقاتیں ہیں – ذرائع