کے پی کے کے وزیراعلیٰ آفریدی کا پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز پر سخت وار،خط میں اپنے ساتھ پیش آنے والے “شرمناک سلوک” کی تفصیلات آشکار

-ناظم ملک-

‏‏وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے اپنے دورہ لاہور کے دوران نامناسب رویہ پر احتجاجی مراسلہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو ارسال کردیا

جس انداز میں میرے دورہ کے دوران معاملات کو ڈیل کیاگیا وہ کوتاہی نہیں بلکہ جان بوجھ کر سب کیاگیا، جو ہوا وہ انتظامی خامی تھی نہ ہی حادثاتی بلکہ آئینی عہدہ اوربین الصوبائی عزت کو خراب کیاگیا،

میں نے 40 ملین لوگوں کے نمائندہ کی حیثیت سے لاہور کا دورہ کیا لیکن جو کچھ میرے ساتھ ہوا وہ کسی بھی طور ایک عوامی نمائندہ کے شایان شان نہ تھا، مارکیٹیں اور عوامی مقامات کی بندش کرتے ہوئے لاہور کے باسیوں کو تکلیف دی گئی ، موٹروے ریسٹ ایریا تک بند رکھاگیا،

میرے دورہ کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی گئی اور اسے منشیات سمگلنگ تک سے جوڑا گیا اوریہ سب پنجاب حکومت کی زیر نگرانی ہوا، ایسے رویئے اور انداز سے میری شخصیت کوتباہ کرنے کی کوشش کی گئی جسے کسی بھی طور نظرانداز نہیں کیا جاسکتا،

انتظامی طور پر ایسے حربے استعمال کیے گئے جن کا مقصد تضحیک کرنا تھا، ایسے طورطریقوں کے ذریعے ریاست کے یونٹس کے درمیان ہم آہنگی کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی۔

میں اس مراسلے کے ذریعے اس انداز اورطورطریقوں پر بھرپوراحتجاج کرتے ہوئے توقع رکھتاہوں کہ ان کا ازالہ کرتے ہوئے مستقبل میں ان سے اجتناب برتا جائے گا۔ اس خط کو باقاعدہ طور پر احتجاجی مراسلہ تصور کرتے ہوئے مستقبل میں کسی بھی قسم کی آئینی ، قانونی اور بین الصوبائی کاروائی کے لیے ریکارڈ پر رکھا جائے۔

Leave a Reply