ذہنی معذورفیاض چوہان اور معذور بچے

abnormal-fayyaz-chohan-special-child-ab

(قدیر احمد)

فلاں کا بچہ معذور پیدا ہوا ہے تو اسے اللہ کی طرف سے اس کے گناہوں کی سزا ملی ہے، یہ ہمارے معاشرے کی وہ سطحی سی سوچ ہے جو آپ کو گلی محلوں میں جہالت کے پیرو کاروں سے سننے کو ملتی ہے۔ لیکن اگر اسی سوچ کا اظہار کسی صوبے اور وہ بھی پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کا وزیر اطلاعات کرے تو کیا لوگوں کو اس بات پہ اعتبار کرنا چاہیے؟ کیا لوگوں کو اسے حکومتی موقف سمجھنا چاہیے؟ کیونکہ یہ ایک پریس کانفرنس میں دیا گیا بیان ہے۔

ویسے اس حکومت سے کسی اچھے کی امید رکھنا ویسے ہی بے سود ہے۔ایک وزیر با تدبیر کو اور جب وہ وزیر بھی اطلاعات کے محکمے کا ہو تو اسے ایک ایک لفظ ناپ تول کے کہنا چاہیے۔

پوری دنیا میں ان معذور بچوں کے لیے ایک ٹرم استعمال کی جاتی ہے جسے” سپیشل چائلڈ” یعنی خصوصی بچے ۔ان بچوں کو خصوصی توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایسے بچوں کے لیے پاکستان سمیت پوری دنیا میں تعلیم و تربیت کے ادارے بنائے جاتے ہیں ۔پنجاب میں بھی سپیشل ایجوکیشن کا محکمہ پایا جاتا ہے۔

کیا وزیر موصوف یہ بتانا پسند کریں گے کہ اللہ کے ان عذابوں کی تعلیم و تربیت کے لیے بنائے گئے یہ ادارے بھی اب ختم کر دئیے جائیں گے۔

اگر یہ کہا جائے کہ اللہ کا عذاب اس حکومت اور اس کے وزیروں مشیروں کی صورت میں پاکستان اور اس کی عوام پر آیا ہے یہ زیادہ مناسب ہو گا ۔

-Pak Destiny

10 Comments

  1. Sarfraz Syed Reply
  2. Shabana Saeed Reply
  3. Syed Mehboob Hasnain Reply
  4. Manzoor Ahmed Reply
  5. Syed Arshad Hassan Reply
  6. Hasan Ali Reply
  7. Mohammad Ibrahim Reply
  8. Seema Khan Reply
  9. Nazir Bangash Reply
  10. Rashid Babu Reply

Leave a Reply