صحافیوں سے بد تمیزی فیاض چوہان یا مطلق العنان

fayyaz chohan rude behavior towards jouornalists
 
– ایس کیو احمد –
 
نئے پاکستان میں نت نئی روایا ت پنپ رہی ہیں ۔ان میں سے ایک روایت یہ بھی ہے کہ میڈیا کی ایسی کی تیسی کر دو،صحافیوں سے بدتمیزی کرو ان کے سوالات کا جواب دینے کی بجائے انہیں ہی ڈانٹ پلا دو ۔ اس روایت پر موجودہ حکومت کے تقریباً تمام وزراء حسب توفیق اپنا حصہ ڈالتے رہتے ہیں لیکن پنجاب کے وزیراطلاعات فیاض چوہان سب سے آگے ہیں۔ گذشتہ روز قاضی حسین احمد کے تعزیتی ریفرنس میں ایک صحافی کی طرف سے کئے گئے سوال پر چوہان صاحب ایسے آپے سے باہر ہوئے کہ شدید غصے میں نہایت بد تمیزی کے ساتھ صحافیوں کو تمیز سکھانے لگ گئے ۔
غالب سے معذرت کے ساتھ
ہیں اور بھی دنیا میں مطلق العنان بہت اچھے
کہتے ہیں کہ چوہان کا ہے انداز بیاں اور
سوال کرنا ہر صحافی کا حق ہے اور جواب دینا حکومتی اہلکار اور خاص طور پرحکومتی ترجمان کا فرض ۔ فیاض چوہان صاحب کو چاہیے کہ وہ کسی نفسیاتی ڈاکٹر سے علاج کروائیں تا کہ اپنے غصے پر قابو پاسکیں اور حکومتی امور بہتر طور سے چلا سکیں ۔
نوٹ: باقی ماندہ صحافیوں کو چاہیے کہ وہ ایسی باتوں پر غور نہ کریں اور مثبت رپوٹنگ جاری رکھیں ۔ Pak Destiny
 

 

One Response

  1. bilawalbuzdar3214 Reply

Leave a Reply