عائشہ احد و حمزہ شہباز کے نکاح کی حقیقت اور اب منی لانڈرنگ ؟

ayesha ahad hamza shahbaz nikah nama money laundering

– ڈاکٹر عامر لاھوری –

عائشہ احد ملک صاحبہ و حمزہ شہباز کا کیس ہم ایک عرصے سے میڈیا میں دیکھ رہے ہیں۔کبھی یہ کیس میڈیا میں بوقت ضرورت اُچھالا یا ہائی لائٹ ہوتا ہے اور پھر خبروں سے غائب ہو جاتا ہے۔

حمزہ شہباز کے بقول عائشہ صاحبہ اُن کی وائف نہیں ہیں تو دوسری طرف عائشہ بی بی کا اصرار ہے کہ نکاح ہوا تھا۔آجتک عائشہ بی بی نے میڈیا میں نکاح نامہ ناں جانے کیوں نہیں شو کیا؟جبکہ میڈیا میں اس کیس کو لے کر کیا کیا ڈسکس نہیں ہوا۔وہ باتیں بھی ڈسکس ہوئیں جو ہمارے معاشرے میں عام طور پہ پبلک نہیں کی جاتیں۔باخبر ذرائع کے مطابق نکاح نامے کا کوئی وجود نہیں ہے اور شاید زبانی ایجاب و قبول ہوئے تھے؟رب بہتر جانتا ہے۔

پچھلے دنوں چیف جسٹس ثاقب نثار کی عدالت میں حمزہ و عائشہ صاحبہ نے ایک دوسرے کے خلاف کیسز withdraw کر لیے تھے۔سُننے میں آتا ہے کہ حمزہ نے عائشہ بی بی کو کوئی پیمنٹ کی ہے جس کی اماؤنٹ شاید 22 کروڑ بنتی ہے؟اس کیس میں اب ایک انٹرسٹنگ ٹوئسٹ یہ آیا ہے کہ نیب نے عائشہ بی بی کو تین مئی بروز جمعہ کو طلب کیا تھا۔ہیں نیب کہاں سے آ گیا؟نیب اس طرح آ گیا جی کہ نیب اب اس لائن پہ investigate کر رہی ہے کہ عائشہ بی بی نے بھی آیان علی کی طرح مبینہ طور پہ شریفس کے لئے منی لانڈرنگ کی ہے؟عائشہ بی بی اس جمعے کو کورٹ میں appear نہیں ہوئیں اور کورٹ سے درخواست کی ہے اُنہیں سوالنامہ بھیج دیا جائے۔

بڑی عجیب سی صورتحال ہے عائشہ بی بی ایک طرف نکاح کے دعوے کرتی ہیں اور نکاح نامہ پروڈیوس نہیں کرتیں تو دوسری طرف منی لانڈرنگ کے سلسلے میں بھی investigate ہو رہی ہیں۔لیٹس سی تحقیقات کا کیا نتیجہ نکلتا ہے؟اگر عائشہ بی بی پہ منی لانڈرنگ ثابت ہو گئی تو پھر سزا۔۔۔۔۔۔۔

| PakDestiny |

One Response

  1. Tariq Butt Reply

Leave a Reply