Can you believe… Imran Kahn government is afraid of Ishaq Dar

By Raza Ruman

Another strange rather bonga decision of PTI government comes today and that is banning PMLN leader Ishaq Dar from appearing on TV in Pakistan.

On whose ill advice PM Imran Khan ordered banning the once known Ishaq Dollar.

Now Ishaq Dar aptly taking on the most nikama of PTI government Asad Umar who is such a failure and highly incompetent finance minister this country ever had. Asad Umar cries like a child when Dar criticizes him.
This child should be better sent back to school to learn some basics of finance.

PMLN is making fun of PM Khan and his government over its childish decision. It says

‎پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا بیان

موجودہ حکومت کا اسحاق ڈار صاحب پہ الیکٹرونک میڈیا پہ آنے پہ پابندی لگانا خوف اور نالائقی کی علامت ہے

موجودہ حکومت کو خود بھی اپنے نالائق اور نا اہل ہونے کا پتہ چل گیا جس کی وجہ سے اسحاق ڈار صاحب ٹی وی پہ پابندی، مفتاع ای سی ایل پہ اور اپوزیشن جیلوں میں ڈالی جا رہی ہے

موجودہ حکومت کے پاس اسحاق ڈار صاحب اور مِفتاع اسمائیل کے سوالوں کا کوئی جواب نہیں ، اِس لئے ڈار صاحب ٹی وی پہ بین اور مفتاع کو ای سی ایل میں ڈال دیا ہے

عمران صاحب یاد کریں
جب آپ منتخب وزیراعظم کو گلے سے گھسیٹ دو کی بات کرتے اور پارلیمنٹ پہ لعنت بھیجتے تھے
سول نافرمانی کی تحریک کے لئے عوام کو اُکساتے تھے اور بجلی کے بل جلاتے تھے
پولیس والوں پہ، پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پہ حملہ کیا تھا

پاکستان کو آگ لگانے اور اسلام آباد کو لاک ڈاؤن کرنے کی بات کرتے تھے

اور آپ کو ٹی وی پرائم ٹائم ملتا تھا اور وزیراعظم نواز شریف صبر کرتا تھا

اسحاق ڈار نے تو صرف سوال کیا ہے اور آپ کی نااہلی اور جھوٹوں کی وجہ سے جو غریب کا حال ہے اُس سے پردہ اُٹھایا ہے

اسحاق ڈار صاحب کی زبان بند کرنے سے ۲۲ کڑوڑ عوام کی زبان بند نہیں ہو گی۔

جو سوال اسحاق ڈار اور مفتاع اسمائیل صاحب کر رہے ہیں موجودہ نالائق حکومت کے پاس کوئی جواب نہیں

عمران خان صاحب آئینہ توڑنے سے معاشی حالت بہتر نہیں ہو گی

پارلیمان میں سوالوں کے جواب دینے کے ڈر اے پارلیمان کو مفلوج کر دیا ہے

کنٹینر پر چڑھ کر پارلیمان پہ حملہ اور وزیراعظم کی کُرسی پہ بیٹھ کر پارلیمان کو تالا لگا دیا ہے

اعلانِ وزیراعظم ہے جو سوال کرے گا اُس کی زبان بندی یا وہ جیل میں ڈال دیا جائے گا

عمران خان صاحب چاہتے ہیں اِن کی نالائقی اور نااہلی پر کوئی سوال نہ اُٹھائے

‎علیمہ باجی کی چوری پر بات نہ ہو، جہانگیرترین کی منی لانڈرنگ کی بات نہ ہو
عمران صاحب اسحاق ڈار کو ٹی وی پہ بین کرنے اور مفتاع اسمائیل کو ای سی ایل پہ ڈالنے سے

‎پشاورمیٹرو کے ایک کھرب کے کھڈو کو کیسے چھپائیں گے؟
ترقی کی شرح آدھی اور مہنگائی تین گُنا کر دی کیسے چھپائیں گے ؟
‎غریبوں کے گھر،دکانیں گرا کر بنی گالہ کو کیسے چھپائیں گے؟
‎یومیہ سولہ ارب قرض بڑھا رہا ہے کیسے چھپائیں گے؟
‎بڑھتی مہنگائی، بیروزگاری اور افراط زر کیسے چھپائیں گے؟
بجلی اور گیس کے بل کیسے کم کریں گے ؟
ٹیکس ریوینیو کے خسارے کیسے کم کریں گے ؟
ایک کڑوڑ نوکری اور 50 لاکھ گھر کیسے دیں گے ؟

5 Comments

  1. Shariqa Nasreen Reply
  2. Zafar Ahsan Reply
  3. Qasim R Farooqi Reply
  4. Sajjad Ali Sheikh Reply
  5. Omar Farid Reply

Leave a Reply