سندھ میں گورنر راج لگانے کی دھمکی پیپلزپارٹی پاوں میں گر گئی

gen qamar bajwa imran khan maryam nawaz bilawal bhutto governor raaj rule in sindh peoples party govt surrendered

– لاہور ۔ ناظم ملک –

٭ ن لیگ،پیپلز پارٹی اور اسٹیبلشمنٹ کو متحارب کھڑا کرکے آگ کو ہوا دے رہی ہے

٭ پیپلز پارٹی کا آلہ کار بن کر استعفے دینے والے پولیس افسران اسٹیبلشمنٹ کی نظر میں آگئے

٭ پیپلزپارٹی انجانے خوف میں مبتلا بلاول کوئیٹہ جلسے میں نہیں جایئں گے

سندھ میں پولیس ہڑتال کی سازش اور جواب میں گورنر راج لگانے کی دھمکی پر پیپلزپارٹی اسٹیبلشمنٹ کے پاوں میں گر گئی اور اپنی ہی بچھائی سازشی بساط پر اسے لینے کے دینے پڑ گئے، ہڑتال سازش کی ذمہ داری پیپلز پارٹی پر عائد ہونے کے بعد اسٹیبلشمنٹ پر حملہ آور بلاول وضاحتوں پر آگئے ہیں کہ کسی طرح اسٹیبلشمنٹ کےساتھ محاذ آرائی کا راستہ نہ کھلے جبکہ دوسری طرف ن لیگ،پیپلزپارٹی اور اسٹئبلشمنٹ کو لڑانے کے لئے آگ کو بھڑکا رہی ہے کہ ان کئ لڑائی سے نواز شریف کے بیانئے کو تقویت ملے اس ضمن میں ن لیگ پیپلز پارٹی کو ہر برے طریقے سےاستعمال کر نے کی کوشش کر رہی ہے،

علاوہ ازیں پیپلز پارٹی پولیس افسران کی ہڑتال کروا کےردعمل کے طور پر سامنے آنے والے حالات کے پیش نظر انجانے خوف میں مبتلا ہے، پولیس ہڑتال سے صوبے میں پیدا ہونے والے انتظامی بحران میں پیپلزپارٹی کا آلہ کار بننے والے پولیس افسران جنہوں نے استعفے دئے اسٹیبلشمنٹ کی نظر میں آئے گئے ہیں جن کے مستقبل کا فیصلہ آنے والے وقت میں ہوگا،آرمی چیف جنہوں نے نازک وقت میں انتہائی معاملہ فہمی سے بحران تو فی الحال ٹال دیا لیکن اسکی گرد بیٹھنے کے بعد حالات واضح ہوں گے،

نواز شریف کی گوجرانوالہ میں اسٹیبلشمنٹ کے خلاف تقریر کےبعد کراچی کی صورتحال نے معاملے کو مزید گھمبیربنادیا ہے جس پر کورکمانڈر اجلاس میں بھی تشویش ظاہر کی گئی اور کہا گیا کہ ملک کوعدم استحکام سے دوچار کرنے کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جایے گا،

پے درپے اسٹیبلشمنٹ کے خلاف محاذآرائی اپوزیشن اتحاد کے پر بھی اس کے منفی نتائج مرتب ہوئے ہیں اور پیپلز پارٹی نواز شریف کا بیانیہ اپنے کندھوں پر اٹھانے کےلئے تیار نہیں ہے جس سے اس اتحاد کے مستقبل کااندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ بلاول نے کوئیٹہ کے جلسے سے راہ فرار حاصل کرلیاور وہ کوئیٹی سے سینکڑوں کلومیٹر دور گلگت بلتستان جا بیٹھے ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ بلاول اپوزیشن کے جلسے میں نہ جایئں اور ورچوئل خطاب تک ہی اپنے آپ کو محدود رکھیں،ن لیگ نے کراچی میں پیپلز پارٹی پر بھاری چوٹ لگاکر اعتماد کو ٹھیس پہنچائی اور پیپلز پارٹی اس کے منفی ماحول سے نکلنے کی کوشش کر رہی ہے

|Pak Destiny|

2 Comments

  1. Jawad Ahmad Reply
  2. Liaquat Gohar Reply

Leave a Reply