Journalists in Pakistan decrying at owners ‘cruel’ attitude

mian amer,aftab iqbal,sultan lakhani, Journalists in Pakistan decrying at owners 'cruel' attitude

By Nazim Malik

The state of affairs of the journalism in Pakistan are terrible in these days.   

Thousands of journalists have been rendered jobless in the regime of Imran Khan. The media owners exploited the workers and sucked their blood.    

I spoke to a journalist who recently lost his job because of reckless sacking of media owners. He writes

” صحافی جو ریاست کے چوتھے ستون کی اینٹیں، ہیں ،خود نہایت کمزور ہیں۔ کمزوروں اور پسے ہوئے طبقے کے مسائل اجاگر کرنے اور انہیں حل کروانے کے دعوے دار یہ نیم روشن نیوز رومز میں راتوں کو کام کرنے والے اپنے مسائل حل نہیں کروا سکتے۔ اخبار اور چینل مالکان جب چاہیں نکال باہر کریں، اور ظلم کی انتہا یہ کہ انکی تنخواہیں اور واجبات بھی ادا نہیں کرتے۔ ایک معروف ادارے نے کئی ماہ پہلے اپنا چینل بند کیا، لیکن ورکر کے واجبات شاید ابھی ادا کرنے ہیں۔ آپ نیوز نے ایک سو سے زائد ملازموں کے واجبات دینے ہیں۔ افسوس اس بات کا ہے کہ ہمارے اخلاق کا دیوالیہ نکل چکا ہے۔ ایک دور تھا جب اخبار میں خبر چھپ جاتی تھی تو اداروں کی جڑیں ہلنے لگتی تھیں، لیکن اب سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے باوجود کسی کی کان پر جوں بھی نہیں رینگتی۔پنجابی کی کہاوت ہے، چار پئیاں وسر گئیاں۔۔

میں 32 برس صحافت کے پیشے سے منسلک ہوں۔ انگریزی اخبار پاکستان ٹائمز سے آغاز کیا، ڈان اخبار میں کام کیا۔ 18 سال انگریزی اخباروں میں کام کے بعد الیکٹرانک میڈیا کا بھوت سوار ہوا اور چینل میں چلا گیا۔ لیکن شاید فلمی دنیا کی طرح روشنیوں کی چکا چوند جلد ختم ہو گئی۔ ایکسپریس نیوز، دنیا نیوز اور اب آپ نیوز، ہر جگہ ڈاؤن سائزنگ کے نام پر فارغ ہوا۔ آپ نیوز باقی دو سے زیادہ برا ثابت ہواکیونکہ ابھی تک واجبات بھی ادا نہیں کئے، جن میں تین ماہ کی تنخواہ شامل ہے۔ کوشش کی کہ ٹیوشن سنٹر میں پڑھا کر کچھ کما سکوں، لیکن وہاں سے جواب آیا کہ آپکو پڑھانے کا تجربہ نہیں۔ نیوز روم میں بند رہ کر کام کرنی کی وجہ سے جان پہچان بھی کم ہے۔ گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے بیکار ہوں، اور اس اندھیرے میں دور تک روشنی دکھائی نہیں دے رہی۔ نہ حکومت آور نہ ہی صحافی تنظیمیں مدد کو آ رہی ہیں”

|Pak Destiny|

One Response

  1. Anonymous Reply

Leave a Reply