لاوارث فلم کے بعد پیش خدمت ہے ، ایک ملک جس کا اللہ وارث

– ایس کیو احمد –

لاوارث فلم 1981 میں بھارت میں نمائش کے لیے پیش کی گئی ، جس کی کہانی اس کے مرکزی کردار جو کہ ایک لاوارث تھا اس کے گرد گھومتی تھی ۔ آج 2019 میں مملکت خداداد جس کا نام پاکستان ہے جو کہ اسلام کے نام پر مسلمانان ہند نے بڑی جد جہد کرکے حاصل کیا تھا۔آج یہ ملک دنیا میں ایک لاوارث کی حیثیت اختیار کر چکا ہے جس کا صرف اللہ ہی وارث ہے۔
اس ملک کے وزیر اعظم کا مشیر رزاق دائود پاکستان کو کنگلا ملک قراردیتا ہے ۔ اس ملک کا وزیر خزانہ اسد عمر ملکی میعشت کی بہتری کے لیے عام عوام سے آئیڈیا ز کا طلب گار ہے ۔
اس ملک کا وزیر ریلوے شیخ رشید کہتا ہے کہ اگر اسے پتہ ہوتا کہ حالات اتنے خراب ہیں تو وہ حکومت میں ہی نہ آتا ۔اس ملک کا صدر مملکت کبھی گورنر ہائوس کی سیڑھیوں پر سیلفیاں بناتا پھرتا ہے تو کبھی اس ملک کی وزیر ماحولیاتی تبدیلی ملک میں ہونے والی بارشوں کو حکمرانوں کی نیک نامی سے منسوب کرتی ہے۔ اس ملک کا وزیر داخلہ ایک طرف تو دہشت گرد تنظیموں کی حمایت کرتا پایا جاتا ہے تو دوسری طرف ایک بلب جلے رہنے پر افسران کو معطل کر دیتا ہے۔اور سب سے بڑھ کر اس ملک کا وزیر اعظم عوام کو شدید خراب معاشی حالات میں بھی ” نہ گھبرانے ” کا مشورہ دیتا ہے۔
ان سب حالات میں یہ کہنا کسی طور بھی غلط نہ ہوگا کہ ” اس ملک کا اللہ وارث ہے” – Pak Destiny

 

Leave a Reply