PMLN’s unprecedented move — announces moving petition against NAB on arrest of Mir Shakilur Rehman, ‘merging Jang/Geo with PMLN’

PMLN's unprecedented move -- announces moving petition against NAB on arrest of Mir Shakilur Rehman, 'merging Jang/Geo with PMLN'

By Sarmad Ali

One could wonder as why PMLN would file petition in high court against the arrest of Jang/Geo owner Mir Shakilur Rehman.

As the announcement came from PMLN on Friday a debate generated that now Geo and PMLN are one party. Who is the chief in the party this will have to be decided.

Here is the PMLN announcement.

پاکستان مسلم لیگ(ن) میرشکیل الرحمن کی گرفتاری کے خلاف ہائیکورٹ میں کل (ہفتے کو) پٹیشن دائر کرے گی

شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، رانا ثنااللہ، بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا اور مریم اورنگزیب پٹیشنر ہوں گے

ورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے:پاکستان مسلم لیگ(ن) کا مطالبہ

شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال اور رانا ثناءاللہ کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں فیصلہ

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کے لئے سپیکر قومی اسمبلی کو درخواست جمع کرادی گئی ہے:مریم اورنگزیب

پوری دنیا میں لاک ڈاون ہے لیکن پاکستان میں حکومت بدستور سوئی ہوئی ہے

وزیراعظم وزیر صحت بھی ہیں، پارلیمنٹ میں آکر کورونا وائرس کی صورتحال پر جواب دیں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے۔پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کے لئے سپیکر قومی اسمبلی کو درخواست جمع کرادی گئی۔ جمعہ کو پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاوس میں اپوزیشن چیمبر میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، پارٹی سیکریٹری جنرل احسن اقبال اور رانا ثناءاللہ خاں کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اور نگزیب نے پارلیمانی پارٹی کے فیصلوں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اجلاس نے کورونا وائرس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے خطرات پر تشویش کا اظہارکیا ہے۔ اجلاس میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاگیا کہ پوری دنیا میں لاک ڈاون ہے لیکن پاکستان میں حکومت بدستور سوئی ہوئی ہے۔ وزیراعظم وزیر صحت بھی ہیں، وہ پارلیمنٹ میں آکر کورونا وائرس کی صورتحال پر جواب دیں۔ مریم اورنگزیب نے بتایا کہ پارلیمانی پارٹی نے میرشکیل الرحمن کی گرفتاری کے خلاف ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما کل (ہفتے کو) اسلام آباد ہائیکورٹ میں باضابطہ پٹیشن دائر کریں گے۔ پارٹی فیصلے کے مطابق شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، رانا ثنااللہ، بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا اور مریم اورنگزیب پٹیشن دائر کریں گے اور اس مقدمے میں پٹیشنر ہوں گے۔ اجلاس نے قرار دیا کہ نیب کے اختیارات غلط استعمال کرنے سے متعلق ہائی کورٹ کے فیصلے کی سیاہی خشک نہیں ہوئی تھی کہ میڈیا پر شب خون مارا گیا۔ انہوں نے کہاکہ میڈیا پرسنز کی گرفتاریاں، جبر، دباو اور انتقامی کارروائیاں آئین، بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے جس کی ڈٹ کر مخالفت کی جائے گی۔

-Pak Destiny

5 Comments

  1. Najib Reply
  2. Itrat Amin Reply
  3. Israr Raja Reply
  4. Abdul Hameed Meer Reply
  5. Mohammad Azam Reply

Leave a Reply