لاہور پولیس کا لیگیوں کو فری ہینڈ، شہباز شریف کی پیشی کو کامیاب جلسہ میں بدل دیا

– وزیراعلی عثمان اور علیم خان کے احکامات پولیس نے پاوں تلے روند دئے –
– شہباز شریف کی کامیاب شو پر عدالت میں ہی حمزہ شہبا ز کو شاباش –
لاہور( نا ظم ملک) سابق وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد احتساب عدالت لاہور میں پہلی پیشی کے موقع پرلاہور پولیس نے پنجاب حکومت کی طرف سےفول پروف سیکورٹی کے احکامت کو پاوں تلے رونددیا اورعدالت کو جلسہ گاہ میں تبدیل کرا کے کارکنوں کو توڑ پھوڑ ہلہ گلہ کرنے کےلئے مکمل فری ہینڈ دیا ،لیگی راہنما و کارکن آزادی سے پولیس کی گاڑیوں پر دوڑتے پھرتے رہے،تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے شہباز شریف کی احتساب عدالت پیشی کو مکمل فول پروف بنانے کے لئے نیب ہیڈ کوارٹر سے احتساب عدالت تک سیکورٹی کا ایک خصوصی پلان بنایا تھا جسے لاہور پولیس نے لیگیراہنماوں کی ملی بھگت اور سازش کے تحت ناکام بناتے ہوئے لیگی کارکنوں کو فری ہینڈ دے کر احتساب عدالت تک رکاوٹیں ہٹا کر آنے جانے کی اجازت دے دی،لاہور پولیس کے اس اقدام سے لیگی کارکن احتساب عدالت کے گیٹ تک پہنچنے کے بعد اسے کھلوانے کے لئے دھکے لگا کر توڑنے کی کوشش کرتے رہے،بتایا گیا ہے کہ لاہور پولیس نے پہلے ہی امتحان میں پی ٹی آئی کی حکومت ہزیمیت سے دوچار کر کے رکھ دیا ہے حکومت کی رٹ کہیں نظر نہیں آئی جبکہ اس کے مقابلے میں لیگی کارکنوں کو کھلی چھوٹ دے کر ان کے حوصلے مزید بلند کر دئے ہیں،عینی شاہدین کے مطابق شہباز شریف نےزبردست شو کرنے پر حمزہ شہباز کو احتساب عدالت میں شاباش دی اور اگلی پیشی پر اس سے بھی اچھا شو کرنے کی ہدائت کی،بتایا گیا یے کہ سیکورٹی پلان کے مطابق احتساب عدالت کو پیشی کے موقع پر مکمل پرامن رکھنے کے لئے لیگی کارکنوں کو عدالت تک پہنچنے سے دور ہی روکنا تھا لیکن احکامات کے برعکس لاہور پولیس نے لیگیوں کو کھلی چھٹی دیکر ان کو احتساب عدالت تک رسائی دی جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لیگی کارکن دیواریں پھلانگ کر عدالت تک جا پہنچے اور پولیس خاموش تماشائی بنی کھڑی رہی،پولیس میں شامل لیگییوں کےتعلق والے افسران نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور سئینئر وزیر علیم خاں کی ناک کٹوا کے رکھ دی دونوں حکومتی شخصیات سارا دن ٹی وی پر پولیس ڈرامہ دیکھتے رہے – PakDestiny

3 Comments

  1. Syed Ishfaq H Shah Reply
  2. Ali Raza Reply
  3. M Ameer Reply

Leave a Reply