پی ٹی آئی کی آنیوالی حکومت کیخلاف ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا گٹھ جوڑ

pmln and ppp ganging-up against pti government
-از ناظم ملک-

پاکستان پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن کی طرف سے الیکشن میں دھاندلی کے ایشو پر ایک پلیٹ فارم اکٹھے ہونے کی دعوت اور فوری طور پردوبارہ نئے الیکشن کرانے کے مطالبے کو مسترد کر دیا ہے،

ن لیگ کے سربراہ میاں شہباز شریف کیطرف سے ھنگامی رابطے پر پیپلزپارٹی کے سربراہ آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو الیکشن نتائج پر تحفظات ہیں جس پر ہم سراپا اجتجاج ہیں لیکن ہم اپنے اجتجاج کےلئے آئینی قانونی راستہ اپنایئں گے،زرداری نے فوری طور پر کسی بھی قسم کی اجتجاجی تحریک میں بھی شامل ہونے کا عندیہ نہیں دیا،
بتایاگیا ہے کہ الیکشن میں پی ٹی آئی کی جیت اور ن لیگ کی شکست کو دیکھتے ہوئے شہبا شریف نے ھنگامی طور پر الیکشن نتائج کو مسترد کر نے کے حوالے سے پیپلز پارٹی،مولانا فضل الرحمن ،ایم کیو ایم،اے این پی کی قیادت سے رابطے کئے اور انہیں اپنا ہمنوا بنانے کی کوشش کی،ذرائع نے بتایاہے کہ شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمن کو ٹاسک دیا ہے کہ وہ آل پارٹیز کانفرنس بلایئں اس کے تمام اخراجات ن لیگ برداشت کرئے گی،میاں شہباز شریف نے رات گئے پارٹی کے سئینئر راہنماوں پر مشتمل ھنگامی اجلاس بلایا اور الیکشن میں شکست کیوجوہات پر تبادلہ خیال کرنے سمیت آئیندہ کی اجتجاجی مہم کے حوالے لائحہ عمل پر مشاورت کی،
بتایا گیا ہے کہ ن لیگ کی طرف سے الیکشن میں مبینہ ہدھاندلی کے خلاف ملکگیر اجتجاجی تحریک چلانے دھرنوں اور لاک ڈاون کرنے سمیت متعدد آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے

8 Comments

  1. Furqan Khan Reply
  2. Bilal Javed Reply
    • Rashid Mehmood Reply
  3. Zaheer Ahmad Malik Reply
  4. Bilal Ahmed Nazam Ud Din Reply
  5. Muhammad Tauqeer Reply
  6. Muhammad Danish Reply
  7. Mirza Farooq Ahmad Reply

Leave a Reply