شہباز شریف نیب حراست میں مذاق بن کے رہ گئے

– لاہور ۔ ناظم ملک –

* واش روم ٹونٹی کے اندر کیمرہ لگا ہوا ہے،نیب والے میرا سالن روٹیاں چرا لیتے ہیں

* تفتیش کے دوران اپنے ہاتھوں سے چہرہ چھپا لیتے اور ہنسنا شروع کر دیتے ہیں

* اپنے کمرے کی دیوار کی طرف منہ کر کے کھڑے ہوجاتے توکبھی بیڈ کے نیچے جھانکنا شروع کر دیتے ہیں

* نیب حکام شہباز کی حرکتوں پر سر پکڑ کے بیٹھ گئے بچوں کی طرح سمجھاتے رہتے ہیں

نیب حراست میں شہباز شریف کی طرف سے واش روم میں خفیہ کیمرے لگانے کے الزامات پر مزاحیکہ خیز حقیقت حال معلوم ہوئی ہے کہ شہباز شریف نے اپنی اور خاندان کی منی لانڈرنگ کے ہوشربا ثبوت دیکھ کر نیب حکام کے سامنے پاگلوں کیطرح الٹ پلٹ حرکتیں شروع کر دیں ہیں جو ان کے مذاق کا باعث بن کے رہ گئی ہیں جبکہ نیب حکام شہباز شریف کی اول فول حرکتوں پر سر پکڑ کے بیٹھ گئے ہیں اور شہباز شریف کو بچوں کی طرح سمجھانے بجھانے میں لگے رہتے ہیں،

ایک ایسا ہی مزاحیہ واقعہ چند روز قبل اسوقت پیش آیا جب شہباز شریف نے واش روم سے واپس آکر ڈیوٹی پر موجود اہلکار سے کہا کہ مجھے شک ہے کہ واش روم کے نل کی ٹونٹی کے اندر کیمرہ لگا ہوا ہے جس پر ان انہیں سمجھانے کی کوشش کی گئی کہ ایسا نہیں ہے لیکن شہباز کے اصرار پر
پلمبر بلا کر ان کے سامنے نل اور اس کی ٹونٹی کو کھلوا کر انکی تسلی کرائی گئی جس پر وہ شرمندہ ہوکر خود ہی کو کوسنے لگے،

اسطرح شہباز شریف نے نیب والوں پر گھر سے آنے والے کھانے میں سے سالن اور روٹیاں چرانے کا الزام لگا دیا،ذرائع کے مطابق شہباز شریف دوران تفتیش نیب والوں کے سامنے کبھی بلاوجہ ہنسنا شروع کر دیتے ہیں کبھی کبھی اپنا چہرہ دونوں ہاتھوں سے چھپا لیتے ہیں اور تفیتیش کاروں کو ایسا تاثر دینے کی کو شش کرتے ہیں جیسے ان کی ذھنی حالت بہتر نہیں ہے اور وہ اپنی حرکتوں سے خود کو حواس باختہ ظاہر کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور خود ہی گھر سے ذھنی سکون کی دوائی کی منگوانے ضد کرنے لگتے ہیں،جب کوئی ان کے کمرے کی صفائی کرنے آتا ہے تو وہ کمرے کی دیوار کی طرف منہ کر کے کھڑے ہوجاتے ہیں کبھی گنگنانا شروع کر دیتے ہیں تو کبھی غصے میں چھوٹے ملازمین پر بولنا شروع کر دیتے ہیں،

ذرائع کے مطابق شہباز شریف پاگلوں والی حرکتیں صرف اسلئے کر رہے ہیں کہ نیب حکام شہناز شریف کی ذھنی خالت کو خراب سمجھ ان سے مزید تفتیش نہ کریں یا انہیں ہسپتال داخل کرا دیں،بتایا گیا ہے کہ وہ سوتے میں اچانک اٹھ کے اپنی بستر کی چادر کو جھاڑنا اور بیڈ کو نیچے بغور دیکھنا شروع کر دیتے ہیں جسے بیڈ کے نیچے کوئی ہے،

شہباز شریف اپنی حرکتوں کی وجہ سے نیب کے چھوٹے سے بڑے ملازمین ان کی حرکتوں کی ایکدوسرے کے سامنے نقل اتار کر محظوظ ہوتے ہیں۔

|Pak Destiny|

7 Comments

  1. Javed Bhatti Reply
  2. Shakil Ahmed Reply
  3. M Fazal Shahzad Reply
  4. Ali Ahmed Chandio Reply
  5. Mohammed Hanif Reply
  6. Mohammad Ibrahim Burero Reply
  7. Tariq Mehmood Drtariq Reply

Leave a Reply