مریم کے سمدھی چوہدری منیر نے نگراں وزیراعظم کے نام پر اتفاق رائے کےلئے نواز زرداری کے درمیان پل کا کردار ادا کیا

-از ناظم ملک-
  • نواز نے مشاورت سے شہباز شریف کو آوٹ رکھا چھوٹا بھائی ناراضِ
  • شہباز شریف کو نگراں وزیراعظم کا نام اپوزیشن کے اہم راہنما نے بتایا

مسلم لیگ ن کے ایک انتہائی بااثر سئینیر راہنما نے انکشاف کیا ہے کہ مریم نواز کے سمدھی چوہدری منیر نے نگراں وزیراعظم کے نام پر اتفاق رائے کےلئے نواز شریف اور آصف علی زرداری کے درمیان پل کا کردار ادا کیا ہے جبکہ اس ساری مشاورت میں شہباز شریف کو آوٹ رکھا گیا ہے،

اس کے علاوہ سپریم کورٹ سےنااہل سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے درمیان اس سے قبل بھی جو نگراں وزیراعظم کے نام پر مشاورت ہوئی اس سے بھی وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کو بطور مسلم لیگ ن کےصدر ہونے کی حیثیت سے مکمل طور پرنظرانداز کیاگیا اور شہباز شریف کے ساتھ مشاورت کو ضروری نہیں سمجھا گیا،
ذرائع نے بتایا ہے کہ چوہدری منیر کا آصف علی زرداری سے بہت پہلے کا ذاتی تعلق ہے جس کی بنا پر چوہدری منیر نے دونوں پارٹیوں کو نگراں وزیراعظم کی مشاورت پر ایک دوسرے کے قریب لانے کی کوشش کی،ذرائع نے بتایا ہے کہ شہباز شریف بطور پارٹی صدر خود نگراں وزیراعظم کی مشاورت میں نظر اندز کئے جانے پرنواز شریف سے خفا ہیں جس کا ذکر وہ اپنے قریبی لوگوں سے کر چکے ہیں،ذرائع نے بتایا ہے کہ شہباز شریف کو نگراں وزیراعظم کا نام اپنے بڑے بھائی نواز شریف کی بجائے اپوزیشن کے ایک اہم راہنما نے بتایا ہے،
ذرائع نےآصف علی زرداری اور چوہدری منیر کے درمیان اعتماد کے رشتے کی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ زرداری نے پچھلے دنوں اپنی پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر احمد محمود اور چوہدری منیر کے درمیان درینہ ناراضگی ایک ہی ملاقات میں ختم کراکے کہ صلح کرا دی تھی ۔ پاک ڈیسٹنی

2 Comments

  1. Aman Ullah Ansari Reply
  2. Malik Rasheed Ahmed Reply

Leave a Reply