ٹال مٹول کرنے کی بجائے زندگی کو منظم بنانے والے افراد زیادہ بھرپور طریقے سے زندگی جیتے ہیں

happy women

 (Pakdestiny.com) از سدرہ کوثری

ایک تحقیق سے معلوم ہوا کہ کئی کہ ڈیڈ لائن خواتین کی کارکرگی پر بے حد اثر انداز ہوتی ہے اور وہ مقرہ ڈیڈ لائن تک اپنے کام سرانجام نہیں دے پاتیں۔ اٹالین ریسرچرز نے کہا کہ انہوں نے ایک ساتھ خواتین اور مردوں کا معانہ کیا، ایک کمرہ امتحان میں دونوں کو بٹھا دیا گیا اور دیکھا گیا کہ جب تک کوئی مقررہ وقت نہ دیا گیا تھا تب تک خواتین کی کارکردگی بہت اچھی دیکھی گئی ۔ خواتین مردوں کی نسبت بہتر پرفارم کرتی ہیں جب تک ان پر وقت کی کوئی بندش نہ ہو۔

خیر یہ تحقیق مجھے بہت حد تک یک طرفہ معلوم ہوتی ہے۔ ایسے کئی مرد حضرات ہیں جو اپنا ٹاسک مقررہ وقت میں مکمل نہیں کرتے اور باس سے تھوڑی اور مہلت طلب کرتے نظر آتے ہیں۔

اگر خواتین کے کسی کام کو مقررہ وقت پر پورا نہ کرنے کی وجہ پر غور کیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ وہ مردوں کی نسبت زیادہ مصروف زندگی گزارتی ہیں۔ انہوں نے ، بچوں ، گھر اور یہاں تک کے کرئیر  پر بھی توجہ دینی ہوتی ہے اور گھر میں ہر چھوٹی بڑی شے کی ذمہ داری سے لیکر دفتر کے بھی تمام بڑےکام سر انجام دینا ہوتے ہیں۔

جس کے باعث خواتین پر مردوں کی نسبت زیادہ دباؤ ہوتا ہے۔ البتہ اس بات سے بھی انکاری نہیں ہوا جا سکتا کہ جب خواتین کو کوئی ٹاسک دیا جائے تو وہ کئی مرتبہ اسے مقررہ وقت تک پورا نہیں کر پاتی ہیں لیکن ان کی کوشش ضرور ہوتی ہے کہ ایسا نہ ہو۔

ایسے میں ماہرین کا مشورہ ہے کہ خواتین کو ڈیڈ لائن سے خوفزدہ ہونے اور ٹال مٹول سے کام لینے کی بجائے اسے اپنی کامیابی کا ہتھیار بنا لینا چاہیے۔ کچھ ماہرین کا ماننا ہے کہ جرنل آف اکنامک سائیکولوجی میں شائع ہونے والی یہ اٹالین تحقیق بے بنیاد ہے، بلکہ کئی مرد حضرات بھی اپنی ڈیڈ لائن پوری نہیں کر پاتے اور ایسے میں خواتین کے کو  یہ تمغہ سراسر  غلط بات ہو سکتی ہے۔

خواتین اپنی کارکردگی کو مزید بڑھا سکتی ہیں اگر وہ اپنی گھریلو اور پروفیشنل زندگی میں چھوٹی چھوٹی ڈیڈ لائنز کا تعین دیں ، تو کئی کام بہتر طریقے سے وقت رہتے مکمل ہو جاتے ہیں۔ اب اس میں انشورنس جمع کرانا ہو، یوٹیلیٹی بل دینا، مہینے بھرکا بجٹ بنانا ہو یا پھر اپنی صحت کا خیال رکھنا۔ اس سے خواتین خود کو زیادہ فعال بھی تصور کرتی ہیں اور وہ اپنی ذمہ داریاں بخوبی سرانجام بھی دے پاتی ہیں۔ عموماً سمجھا جاتا ہے کہ ڈیڈ لائن زندگی سے خوشی ختم کردیتی ہے لیکن یقین جانیں یہ آپ کی زندگی میں مزید خوشیوں کا باعث بنتی ہیں۔ ایک کام کو مقررہ وقت سے پہلے ختم کر دینا ناصرف آپ کو ذہنی سکون فراہم کرتا ہے بلکہ اس سے آپ اپنے لیے کچھ زیادہ وقت بھی بچا پا تے ہیں۔

Leave a Reply