علیمہ خان , جائیداد کروڑوں میں آمدنی کوڑیوں میں

–  ایس کیو احمد  –

 

– امریکہ میں وزیر اعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کی کروڑوں روپے کی جائیداد کا انکشاف
 
ایک طرف تو معاشی بد حالی کی وجہ سے حکومت کے لیے روز بروز مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے تو دوسری طرف وزیر اعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کی ملکو ں ملکوں جائیدادیں نکل رہی ہیں۔امریکہ کی ریاست نیو جرسی میں دریائے ہڈسن کے کنارے واقع شہر ہوبوکن میں علیمہ خان کے چار منزلہ عمارت میں تین فلیٹس ہیں ۔علیمہ خان نے یہ فلیٹس 2014 میں خریدے جبکہ 2017تک ان فلیٹس کو اپنی ٹیکس ریٹرن میں شو نہیں کروایا۔پانامہ سکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد 2018 میں یہ پراپرٹی منظر عام پر لائی گئی۔اب دیکھنا یہ ہو گا کہ 13 سال تک اس پراپرٹی کو چھپا کر رکھنے کی وجہ کیا تھی ؟ کیا اس کے پیچھے منی لانڈرنگ تھی؟ یہ پراپرٹی خریدنے کے ذرائع کیا تھے؟ اور سب سے اہم بات یہ کہ اتنے برس تک پراپرٹی چھپا کے رکھنے کی وجہ سے کیا جرمانہ اور سزا ہو سکتا ہے؟
ایک اور خاص بات اکثر یار لوگ یہ کہتے پائے جاتے ہیں کہ علیمہ خان کے پاس کون سا کو ئی پبلک آفس تھا۔ تو بات یہ ہے کہ اگر کوئی عام آدمی بھی پاکستان میں لوٹ مار کر کے دولت بیرون ملک لے کر جاتا ہے تو وہ بھی اتنی ہی گھٹیا حرکت ہے جتنی کوئی پبلک آفس ہولڈر کے لیے ہے ۔ کیونکہ عام آدمی جوغیر قانونی طریقے اپنائے گا اس کا نقصان بھی ملک و قوم کو ہی ہو گا۔ لہٰذا کوئی بھی ہو چاہے پبلک آفس ہولڈر یا عام آدمی منی لانڈرنگ اور غیر قانونی جائیدادوں کے حوالے سے انہیں سخت سے سخت سزائیں دی جائیں ۔ Pak Destiny

3 Comments

  1. Ali Sameer Reply
  2. sham_khan840 Reply
  3. Mohiuddin Choudhry Reply

Leave a Reply