جنا ب کپتان صاحب ،ہم تھکتے جا رہے ہیں، کورونا وائرس سے!

-قدیر احمد –

دنیا کے مشہور اور نامور باکسر محمد علی کے بارے میں یہ بات بہت کہی جاتی ہے کہ وہ اپنے مخالف کو تھکا کر ہراتے تھے۔مذاکرات کی میز پر بھی کچھ لوگ یہی تکنیک اپناتے ہیں کہ مقابل کو اتنا زیادہ بولنے کا موقع دیتے ہیں کہ وہ جب آخر میں جب حتمی دلائل کی ضرورت ہوتی ہے تب تک تھک چکا ہوتا ہے اور آپ مقابل کو با آسانی زیر کر لیتے ہیں۔

کچھ ایسی ہی حکمت عملی ہماری حکومت کی اور وزیر اعظم عمران خان کی لگتی ہے ۔یہ لوگ چاہتے ہیں کہ جب تک ساری عوام کو کھانے پینے کے لالے نہ پڑ جائیں تب تک سختی نہیں کرنی، لاک ڈائون نہیں کرنا ، کرفیو نہیں لگانا۔ جب یہ عوام تھک جائے جائے گی تو آخری ہلے میں کرفیو لگا دیا جائے۔جب عوام کے تمام تر وسائل استعمال ہو چکے ہوں گے تب کرفیو لگے گا۔ ان حکمرانوں کو سمجھنا چاہیے کہ تھکا کر ہرانے والے کام اپنے مخالفین کے ساتھ کرتے ہیں ،تو کیا آپ عوام کو اپنا دشمن گردانتے ہیں۔ابھی تو صرف نچلہ اور غریب طبقہ ہی معاشی طور پر بے حال ہوا ہے عنقریب متوسط طبقہ بھی بے حال ہو جائے گا ۔ تب آپ کرفیو لگائیں گے اور جیت کس کی ہو گی؟

حضور آپ تمام حکمرانوں سے دست بستہ درخواست ہے کہ ،ہم کورونا کے خلاف لڑتے ہوئے تھکتے جا رہے ہیں۔کچھ ٹھوس اور عملی اقدامات کر لیں۔

|Pak Destiny|

3 Comments

  1. Zahida Parveen Reply
  2. Fãrãñ Huššãiñ Reply
  3. Ehsan Muhammad Reply

Leave a Reply