– ناظم ملک –
پی ٹی آئی نے مشکل میں بے
وفائی کرنے اور مشکوک کردار کے حامل پارٹی راہنماوں سے راستے جدا کر لئے ہیں
بانی پی ٹی آئی کی طرف سے الیکشن سے قبل پارٹی کو گائیڈ لائن جاری کر دی گئی
بے وفا اور مشکوک کردار کے حامل راہنماوں کا مستقبل میں پی ٹی آئی کی سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہوگا
صدر عارف علوی کا مستقبل میں پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہ ہوگا نئی گائیڈ لائن
صدر علوی نے پارٹی پر مشکل وقت میں پارٹی سے بے وفائی کی اور اپنی صدارت بچانے کے سوا کچھ نہیں کیا
اسد عمر فواد چوہدری علی زیدی عمران اسمعیل شفقت محمود بھی بے وفا نکلے پارٹی نے ان کے لئے دروازے بند کر لئے
شیریں مزاری ملک امین اسلم وجاہت حسین ان کے بیٹے چوہدری حسنین الہی کا بھی مستقبل کی سیاست میں پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہوگا
ابرارالحق خسرو بختیار محمود مولوی عامر محمود کیانی کو بھی سیاست کےلئے پی ٹی آئی کا پلیٹ فارم دستیاب نہیں ہوگا
پارٹی سے فارغ کئے جانے والوں کی لسٹیں بانی پی ٹی آئی نےجیل میں خود تیار کیں
پی ٹی آئی کے اندر خود احتسابی کا عمل شروع پارٹی میں مفاد پرستوں کا راستہ ہمیشہ کےلئے بند کرنے کا فیصلہ
پارٹی کے لئے قربانیاں دینے والوں کو مقدم رکھا جائے گا