کیا وزیر اعظم عمران خان بھی جوتا کلب میں شامل ہو گئے؟ۢ

ایس کیو احمد

نادان کی دوستی سے داناکی دشمنی اچھی

سمیع ابراہیم عمران خان پر جوتا اچھالے جانے کی سوشل میڈیا خبروں پر شدیدبرہم

سوشل میڈیا پر کچھ ایسی غیر مصدقہ رپورٹس چل رہی ہیں جن کے مطابق وزیر اعظم عمران خان پر کسی شخص نے جوتا پھینکنے کی کوشش کی۔اگر یہ اطلاع درست ہے تو عمران خان بھی انٹرنیشنل جوتا کلب میں شامل ہو گئے، لیکن تا حال یہ کہنا ابھی ممکن نہیں ۔مگرکسی نے کیا خوب کہا ہے کہ نادان کی دوستی سے دانا کی دشمنی اچھی۔اس کی تازہ ترین مثال سمیع ابراہیم کی ہے جنہوں نے خان صاحب کی محبت میں ایک ایسی سوشل میڈیا رپورٹ جس کی غالباً ابھی تصدیق بھی نہیں ہوئی اس پر اپنے پروگرام میں اس مبینہ جوتا پھینکنے والے شخص کے لتے لیے اس پر لعنت ملامت کی۔یہ سب تو درست ہے کہ یہ انہوں نے خان صاحب کی محبت میں کہا لیکن کیا انہوں نے اس کے ساتھ ساتھ اس خبر کو ہوا بھی دی ہے جو ابھی تک زبان زد عام نہیں ہوئی بلکہ سوشل میڈیا پر بھی اس کا کوئی خاص چرچا نہیں۔
لیکن اب امید کی جا سکتی ہے کہ سمیع ابراہیم کی اس لعنت ملامت کے بعد عمران خان کی جوتا کلب میں شمولیت کے بارے میں کافی چرچا ہو گا۔ Pak Destiny

2 Comments

  1. Sharullah Khan Reply
  2. Maya Khan Reply

Leave a Reply