شرعی ُحلیے اور قوتِ برداشت

–ڈاکٹر عامر لاھوری–

میں جب بھی کسی کو سنت رسول چہرے پہ سجائے،ٹخنوں سے اونچی شلوار،لمبے سیدھے کرتے الغرض شرعی حلیہ(خود ساختہ) اپنائے دیکھتا ھوں تو میرے دل اس شخص کے بارے میں میرا پہلا تاثر یہی ھوتا ھے کہ یہ شخص یقینآ مجھ سے بہتر ھے!!!!
کیونکہ ایسا گیٹ اپ یا حلیہ اختیار کرنے والے لوگ زیادہ تر نماز،روزے یعنی عبادات میں بڑے ریگولر ھوتے ھیں اور عبادات تو انسان کے اندر عاجزی،تقوی،انکساری پیدا کرتی ھیں۔
لیکن جب ان کے تھوڑا قریب جایا جائے تو،سب تو نہیں لیکن اکثر کے اندر ایک مشترکہ عجیب قسم کی رعونت،احساس برتری اور احساس تفاخر دیکھنے میں آتا ھے۔جب ایسے لوگوں کے ساتھ ذرا کھل کے بات کی جائے تو ایک مشترکہ سوچ ان میں جو دیکھنے میں آتی ھے کہ وہ یہ کہ چونکہ ھم لوگ عبادات میں زیادہ ریگولر ھیں اسلیے باقی لوگ جو زیادہ ریگولر نہیں ھیں وہ لوگ گھٹیا اور ھم افضل و برتر ھیں۔یہ نان ریگولر لوگوں سے ایک عجیب سی حقارت محسوس کرتے ھیں۔
حالانکہ جہاں تک مجھے پتہ ھے میری عبادات حقوق اللہ کے زمرے میں آتی ھیں۔وہ میرے رب کا حق اور مجھ پہ فرض ھیں اور یہ صرف میرا اور میرے خدا کے درمیان کا معاملہ ھیں،کسی دوسرے کو ان کے بارے میں جاننے اور تجسس کرنے کا نہ کوئی فائدہ ھے اور نہ کوئی حق۔۔۔۔
یہ لوگ اپنی رائے کو بہت مقدس سمجھتے ھیں”ہر معاملے میں” ۔۔۔۔اور اگر کوئی دوسرا انکی رائے سے اختلاف کرے تو پتہ چلتا ھے کہ ان میں دوسرا موقف سننے اور قوت برداشت میں بھی کافی کمی ھے۔
ایسا ھی ایک مظاھرہ میرے ساتھ بھی دو دن پہلے ھوا میں نے ایسے ھی ایک صاحب کی عالمانہ پوسٹ سے اختلاف کی کوشش کی۔پہلے دو دفعہ تو صاحب نے خندہ پیشانی سے جواب دیا لیکن تیسری دفعہ جب میں نے اپنی رائے کو کھل کے بیان کیا تو شاید صاحب کے پاس کوئی جواب نہ تھا اسلیے انہوں نے مجھے بلاک کرنا ھی مناسب سمجھا۔
خیر مجھے کوئی خاص حیرانگی نہیں ھوئی کیونکہ میں یہ رویہ کافی عرصے سے ان لوگوں میں نوٹ کر رھا ھوں۔
یہ لوگ بس ایک اپنی ھی دنیا میں رھنا پسند کرتے ھیں۔بس اپنے جیسوں کی واہ واہ کے منتظر ھوتے ھیں
اور اپنے آپ کو عقل کل سمجھتے ھوئے اختلاف رائے اور مکالمہ تو برداشت ھی نہیں کرتے۔ایسے لوگوں کےلیئے کنویں کے مینڈک کی مثال ٹھیک صادر آتیr ھے۔
اسکے بر عکس اگر کلین شیو اور مونچھوں والے سے آپ اختلاف کریں تو اکثروں میں آپ کو اچھا خاصا علم اور قوت برداشت نظر آئے گی۔
ویسے کئی اسلامی ملکوں میں پینٹ کوٹ کو بھی شرعی حلیہ مانا جاتا ھے وغیرہ وغیرہ۔۔۔۔

Leave a Reply