پاک فوج زندہ باد

-از عمارہ خانم-
تمام خدشات اور شکوک و شبہات کے باوجود اپنی نگرانی میں وقت پر بغیر کسی اختلاف اور دھاندلی کے ملک میں انتخابات کروا کر ایک نیٔ تاریخ رقم کر دی۔ اگرچہ کیٔ جگہوں پر اِکا دُکا لڑایٔ جھگڑے بھی ہوے ٔ لیکن مجموعی طور پر صورتِ حال کافی حد تک بہتر رہی۔ یہ سب پاک فوج کی نگرانی اور سخت اقدامات کی وجہ سے ممکن ہوا۔ اس کا کچھ حد تک سہرا ہم عوام اور پارٹیوں کے سر بھی پہنا سکتے ہیںکہ اُنہوں نے بھی تعاون کیااور ایک مشکل کام کو پا یۂ تکمیل تک پہنچایا۔ اب نتائج چاہے جو بھی آئیں لیکن سب ہی سے ایک گزارش ہے کہ وہ نتائج کو خوش دِلی سے قبول کریںاور اپنے پاک وطن کی سوچیںاور اس کو آگے لے کر چلیں۔ یہ بات تو واضح ہے کہ کسی کے لیٔ بھی اُس کا مُلک سب سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے باقی تمام چیزیں اور باتیں ثانوی حیثیت رکھتی ہیں۔ میری ارض وطن کو ہر طرف سے خواہ وہ مُلک کی سرحدیں ہوں یااندرونی انتشار اسکے علاوہ بیرونی خطرات سے گھرا ہوا ہے اور دُشمنانِ وطن اس کو نقصان پہنچانے پر تُلے ہوے ٔ ہیں۔ اب یہ ہمارے منتخب نمائندوں پر ہے کہ اُن کے لییٔ مُلک کی محبت پہلے ہے یا ذاتی مفادات۔
بڑے افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ گزشتہ دور میں سیاسی پارٹیوں نے ہمیشہ اپنے مفادات کوسامنے رکھا اور مُلک کو اتھاہ گہرائیوں میں دھکیلنے میں کویٔ کسر نہ چھوڑی لیکن اس وطن پر خُدا کی خاص عنایت ہے کہ کیٔ مشکلات پیش آنے کے باوجود کویٔ دشمن اس کو زیر نہ کر سکا۔

جب بھی وطن کو ضرورت پڑی سیلاب ہو یا زلزلے آئیں ، غرض ہر ناگہانی آفت کے سامنے ہماری فوج ہمیشہ پورے جوش و جذبے سے مدد کوآئی اور اپنی جانوں کا نذرانہ بھی پیش کیااور لاشے اُٹھاے ٔ۔
لیکن اس کے بر عکس افسوس کہ ہمارے زیادہ تر سیاستدانوں نے ہمیشہ مال کماؤ اور کھاؤ پیو جیسے محاورات پر عمل کیااور اغیار کے اشاروں پر ناچتے رہے۔ اﷲ عزوجل سے دُعا ہے کہ اپنی نظرِکرم سے سب کو ہدایت دے اور اپنے مُلک کے لییٔ سوچنے کی توفیق دے ۔
اب ہم یہ اُمید کرتے ہیں کہ ہر شہری کو اس بات کا ادراک ہو چکا اور اتنی عقل آ چکی ہے کہ سچ کیاہے اور جھوٹ کیا ۔ اس لییٔ اب ہم شائد یہ کہہ سکتے ہیں کہ کسی کے لیے بھی کوئی غلط حرکت کرنا ممکن نہیں تو ممشکل ضرور ہو گا۔ اسکے علاوہ ہمارے طاقتور اداروں کو بھی مکمل طور پر اس بات سے آگاہی ہو چکی ہے کہ مُلک تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے اور اب اسے ہر حال میں نظرِبد سے محفوظ کرنا اور بچا نا ہے۔
ا ے ااﷲ میرے پاک وطن کو ہر آفت سے ہمیشہ محفوظ فرما۔ (آمین!)

5 Comments

  1. Maroufa Chauhan Reply
  2. aqsa Reply
  3. Amna Reply
  4. Mehran Ali Reply
  5. Furqan Khan Reply

Leave a Reply