Magical moments of a man’s life – مرد کے میجیکل مومنٹس

مرد کے میجیکل مومنٹس
از ڈاکٹر عامر لاھوری

مرد کے میجیکل مومنٹس کیا یا کونسے ہوتے ہیں؟
جب اسے اُسکی من پسند عورت آئی لو یو کہتی ہے؟
نہیں۔

کیونکہ عام طور پہ آئی لو یو اچانک نہیں بولا جاتا۔کچھ نہ کچھ تعلق پہلے سی چل ہی رہا ہوتا ہے اور ذھین مردوں کو اندازہ ہو ہی جاتا ہے کہ آب آئی لو یو بولا ہی جائے گا۔۔۔۔۔۔
سہاگ رات؟
نہیں۔
کیونکہ سہاگ رات یا شادی کی پلاننگ تو کئ مہینوں سے چل رہی ہوتی ہے۔
جب مرد کو وہ عورت جسے وہ حسین سمجھتا ہو۔دل ہی دل میں چاھتا ہو لیکن بتانے کی ہمت نہ ہو یا موقع نہ مل رہا ہو یا وہ عورت جس کو وہ آپنی رینج سے اوپر سمجھتا ہو۔۔۔۔۔۔ایسی عورت اگر اچانک پہلی مرتبہ آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھے۔یاد رہے یہاں میں نے یہ نہیں لکھا کہ آپ آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھیں۔نہیں وہ آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر تھوڑی سی مسکراہٹ کے ساتھ دیکھےاور کچھ ایسا ہو کہ آپ کو پہلی دفعہ اپنے اندر سے یہ سچی آواز آئے یا محسوس ہو کہ یار یہ تو مجھے پسند کرتی ہے۔کچھ ایسا سگنل آئے جس کا مطلب یہی ہو کہ اوہ!ادھر بھی کچھ فیلنگز ہیں۔یہ پہلا احساس میجیکل ہوتا ہے۔ہزارہا مرتبہ اس احساس،اس گڈ فیلنگ بلکہ ٹاپ آف دا ورلڈ فیلنگ پہ لکھا گیا ہے لیکن جتنی دفعہ بھی اس کے بارے میں پڑھو لگتا ایسا ہی ہے جیسے ابھی بھی تشنگی ہے۔بڑے عجیب سے مومنٹس ہوتے ہیں اُس ٹائم آپ کو اپنا آپ جتنا اچھا محسوس ہوتا ہے؟اُتنا اچھا آپ کو زندگی بھر محسوس نہیں ہوا ہوتا۔عجیب سرشاری،ٹُن،خوشی،فخر کے احساسات اکٹھے محسوس ہوتے ہیں۔اُس وقت آپ کے چہرے پہ جو مسکراہٹ ہوتی ہے وہ آپ کی سب سے بہترین مسکراہٹ ہوتی ہے۔لگتا ایسا ہی ہے جیسے آپ نے بغیر کسی کوشش کے میدان فتح کر لیا ہے۔یہ ہی وہ مومنٹس ہیں جب آپ کو صحیح معنوں میں سب فکریں بھول جاتی ہیں۔وہ جسے orientation کہتے ہیں وہ نہیں رہتی مطلب بندہ اُس مومنٹ میں اتنا کھو جاتا ہے کہ صحیح معنوں میں کچھ لمحوں کے لئے اُسے آس پاس کی خبر بھی نہیں ہوتی۔
ایک اور مثال جب آپ اُس عورت سے اُس کی شادی کے بعد ملتے ہیں۔وہ آپ کی توقع کے برعکس آپ کو بڑا ٹھیک ٹھاک پروٹوکول ڈالتی ہے۔اتنا زیادہ پروٹوکول کے پاس بیٹھے اُس کے شوہر کی انسکیورٹی آپ بھی محسوس کر جاتے ہیں لیکن ان سب کے باوجود اُس عورت کا ایسا کرنا آپ کے دل کو خوشی سے بھر دیتا ہے۔حسین عورت کو بتانے اور ذھین مرد کو سمجھنے کے لئے لفظوں کی محتاجی نہیں ہوتی۔وہ آپ کو بغیر کچھ کہے بھی سب کچھ بتا اور سمجھا سکتی ہے۔
میں نے کچھ بزرگوں سے اس بارے میں پوچھا ہے۔وہ آپنے فسٹ اورگیزم،فسٹ سیکس،آپنی گرل فرینڈز کی لسٹ اور آپنے کارناموں کو بتانے میں اتنا لطف محسوس نہیں کرتے جتنا وہ ان مختصر اور ان کہے بلکہ صرف آنکھوں اور جیسچرز سے بیان ہوئے لمحات کو بتانے میں انٹرسٹڈ ہوتے ہیں۔ایسا بیان کرتے ہوئے اُن کی زبان میں ایک عجیب قسم کی مٹھاس آ جاتی ہے۔اس موضوع پہ اُن سے دو گھنٹے بھی بات کرو تو وہ تھکتے نہیں ہیں۔آنکھوں کی چمک یہ بتاتے ہوئے اُن کی دیکھنے والی ہوتی ہے۔اسی لئے تو میرے حساب سے یہ ہیں میجیکل مومنٹس۔
ہر بندے کے اس طرح کے چند لمحات ہوتے ہیں۔آپ کے نہی ہیں؟
اوہ۔یہ جان کر مجھے افسوس ہوا۔ھمدردی ہے آپ سے اینڈ پہلی دفعہ لیٹ می بی cruel ود یو۔اگر آپ کے پاس یہ لمحات نہی ہیں تے فیر تُسی جم کے گوایا ہے۔جاؤ اک وری فیر دوبارہ جم کے آؤ۔
جس سے بھی پوچھا ہے کہ آپ کی زندگی کے اوسنٹلی سب سے خوشی والے لمحات کونسے تھے؟تو سب مردوں نے کچھ اسی طرح کی باتیں ہی شیئر کی ہیں۔آف کورس یہ لمحات واپس تو نہی آئیں گے۔کوشش بھی اب کریں تو واپسی ممکن نہیں بس یہ ہیں آپ کی سویٹ میموریز۔مرد کے پاس جو چند بڑے اثاثے ہوتے ہیں اُن میں یہ جادوئی لمحات نمبر ون پہ ہیں۔

One Response

  1. Rashid Minhas Reply

Leave a Reply