بھارتی مطالبے پر سعودی عرب نے پاکستانی سفارتخانے کو کشمیر ڈے منانے سے منع کر دیا

modi imran khan gen bilal akbar prince salman stopped pakistan to celebreate kashmir day in saudi arabia

– لاہور ۔ ناظم ملک –

* سعودی وزارت خارجہ نے پاکستانی سفارتخانے کو پابند کیا گیا کہ وہ تقریب میں نہ مہمانوں کو بلا سکتے ہیں اور نہ ہی بڑے پیمانے پر تقریب کا انعقاد کر سکتے ہیں

* رابطہ کرنے پر پاکستانی وزارت خارجہ نے تصدیق یا تردید کا جواب نہیں دیا

پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے ساتھ اظہار یکجہتی کےلئے ہر سال 5 فروری کو اندرون و بیرون ممالک اپنے سفارتخانوں میں بڑے پیمانے پر تقریبات کا انعقاد کرکے مسلہ کشمیر کو کو عالمی دنیا کے سامنے اجاگر کرتا ہے اس سال بھی ملک کے اندر سرکاری چھٹی دی گئی ملک کی تمام سیاسی جماعتوں نے جلسے جلوسوں ریلیوں کا انعقاد کیا اور کشمیر پر پر بھارت کے غاضبانہ قبضے کے خلاف اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت میں اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا،

یہاں سب سے حیرت انگیز خبر یہ سننے کو ملی ہے کہ سعودی عرب نے بھارتی شکایت پر اس سال پاکستانی سفارتخانے کو روائتی طور طریقے سے بڑے پیمانے پر کشمیر ڈی منانے سے منع کر دیا سعودی پرنس محمد کی طرف سے جاری کئے گئے احکامات پاکستانی سفارتخانے تک پہنچائے گئے اور ہدایت جاری کی گئی سفارتخانہ تقریب کو سفارتخانے کی عمارت کے اندر تک محدود رکھے اور اس تقریب میں پاکستان اپنے حمایتی ممالک کے مہمانوں کو بھی اس تقریب میں نہیں بلا سکتا،

سفارتی ذرائع نے تمام صورتحال کے بارے بتایا یے کہ یہ پاک سعودی سفارتی تعلقات کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستانی سفارتخانے پر کوئی پابندی لگائی ہو خاص کر اس مسلے پر پابندی لگائی ہے جس کا تعلق دونوں ممالک کے باہمی سفارتی تعلقات کے زمرے میں نہیں آتا،واضح رہے کہ پچھلے کچھ عرصے سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات خرابی سے دوچار ہیں اور سعودی عرب نے پاکستان کو سپورٹ فنڈ میں دئے گئے دو ارب ڈالر بھی واپس مانگ لئے تھےجن میں سے پاکستان ایک ارب ڈالر واپس بھی کر چکاہے،

سعودی عرب سےتعلقات بگڑنے کے بعد ان کو معمول پر لانے کےلئے پاکستان نے حال ہی میں ریٹائرڈ ہونے والے جنرل بلال اکبر کو سعودی عرب میں سفیر لگادیاجبکہ پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف اسوقت سعودی قیادت بننے والی اسلامی افواج کی کمان کی قیادت بھی کر رہے ہیں،

سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کےسفارتخانےپر لگائی گئی پابندی پر موقف لینے کےکئے متعدد بار اسلام آباد میں پاکستانی وزارت خارجہ کے حکام سےرابطہ کرنے کی کوشش کی گیئں جو کامیاب نہ ہو سکیں

|Pak Destiny|

4 Comments

  1. Zubair Mehmood Reply
  2. Fasahat Khan Reply
  3. Saeedullah Khan Reply
  4. Shabber Abbas Reply

Leave a Reply