– لاہور ۔ ناظم ملک –
– امریکی سفیر سرگرم، زرداری کی دبئی میں خاموش ملاقاتیں نواز جلد امریکہ جایئں گے
– عمران سازشوں کا توڑ کرنے کو تیار اگست کا مہینہ ھنگامہ خیز ہوگا
حکمران اتحاد نے اگلے آرمی چیف کے مستقبل کا گرین سگنل ملنے اور حکومتی مدت بارے بے یقینی کے خاتمے کے ساتھ ہی رجیم چینج کے پارٹ ٹو میں عمران خان کوسیاسی میدان سے ہر صورت اوٹ کرنے کے ون پوائینٹ ایجنڈے پر کام شروع کر دیا ہے اوراس ضمن میں اندرونی و بیرونی اہمیت کے حامل طاقتوں کی مدد سے بھی فائدہ اٹھا یا جائے گا،باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کے 007 سفیر ڈونلڈ بلوم کی پاکستان میں تعیناتی کےساتھ ہی امریکہ افغانستان میں ایمن الظواہری کو ڈرون حملے میں ہلاک کرکے جہاں خطے میں خوفناک طریقے سے انٹری ڈال چکا ہے وہاں امریکی سفیر کے دورہ پشاور کے فوری بعد کور کمانڈر پشاور جنرل فیض کے تبادلے اور پی ٹی آئی کے ہوم گراونڈ کے پی صوبہ میں اچانک طالبان کا نمودار ہوجانا بھی عمران خان پر کاری ضرب لگانے کے مترادف ہے،،بتایا گیا ہے کہ زرداری کا دبئی میں معنی خیز قیام اور لندن میں ن لیگ کی مرکزی قیادت کا اکٹھ نئے سرے سے عمران مخالف صف آرا ہونا ہے بلکہ نواز اور زرداری اپنے اپنے سیاسی مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں، بتایا گیا ہے اب ن لیگ کسی خاص اشارے پر لندن سے اٹھ کر امریکہ جائے گی جہاں پاکستان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ اور گارنٹی لی جائے گی،نواز شریف اپنی امریکن لابی کے ذریعے پاکستان واپسی کا محفوظ راستہ ممکن بنانے کی غرض سے کافی فکر مند ہیں اور وہ پاکستان میں ۔وجود اپنی پارٹی اور اپنے وزیراعظم بھائی شہباز شریف پر اعتبار کرنے خو تیا نہیں ہیں نواز شریف امریکن کے ذریعے پاکستانی اسٹیبلشمنٹ پر دباو ڈلوا رہے ہیں کہ نواز شریف کی واپسی اور انہیں گرفتار نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی جائے،بتایا گیا ہے کی اس غرض سے نواز شریف جنرل باجوہ سے بھی ڈیل کرنے کو تیار ہیں اور اگست کے مہینے میں ہی اس حوالے سے آثار واضح ہونا شروع ہو جایئں گے
اس حوالے سے پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کافی سرگرام عمل ہیں اور امریکہ بھی نواز اور زرداری کو سپورٹ کر کے عمران خان کا سیاسی مستقبل ختم کرنے کی پلاننگ کر رہے ہیں
دوسری طرف آزف زرداری امریکن سے مل کے اپنے بیٹے بلاول کو اگلا وزیراعظم بنوانے کی تگ و دو میں لگے ہیں ان کا خیال ہے کہ نواز لیگ کسی طور پر بلاول کو وزیراعظم قبول نہیں کرئے گی اسلئے وہ امریکن لابی کے ذریعے بلاول کو وزیراعظم بنوانے اور پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ کےساتھ معاملات بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں،کہاجارہا ہے کہ نواز اور زرداری نے عمران کو سیاسی راستے سے ہٹانے کےلئے امریکن کے ساتھ مل کے فیلڈنگ ٹائٹ کر دی ہے جبکہ عمران خان جو ان سازشوں سے باخوبی واقف ہیں ان کے باوئنسر کو باونڈری سے باہر پھینکنے کےلئے تیار ہیں،حکمران اتحاد اور اور واحد اہوزیشن پارٹی پی ٹی آئی کے درمیان محاذ آرائی اہنے عروج پر ہے اور دونوں ایک دوسرے کو سیاسی میدان کے علاوہ تھانے کچہری میں بھی ٹف ٹائم دے رہے ہیں
|Pak Destiny|