ایس ای سی پی کے افسر کی گمشدگی انتظامیہ اور پولیس کےلئے درد سر بن گئی

secp sajid gondal kidnapping headache for islamabad police high court

– لاہور۔ ناظم ملک –

** وزارت داخلہ کو چیف کمشنر عامر علی احمد کی کورس پر ہونے اور چارج کسی کو نہ دینے پر عدالت میں جوابدہی پر پریشانی

**مغوی کی عدم بازیابی پر اداروں میں کھلبلی اسلام آباد انتظامیہ کی نااہلی ایک بار پھر کھل کر سامنے آگئی

وفاقی دارالحکومت سے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے افسر کی گمشدگی اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس کے لیئے درد سر بن گئی ہے، جب کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی طرف سے پیر کے روز جواب طلبی نے انتظامی اور پولیس افسران میں کھلبلی مچا دی ہے۔

انتظامی اور پولیس افسران تاحال ایک مقدمہ درج کرنے اور تفتیشی ٹیمیں بنانے کے سوا کوئی عملی قدم نہیں اٹھا سکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تین ستمبر کو ایس ای سی پی کے ایڈیشنل جوائنٹ ڈائریکٹر ساجد گوندل گھر نہیں پہنچے اور ان کی گاڑی ایک سڑک پر کھڑی پائی گئی، تو رات بھر انتظار کے بعد اس بابت تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درخواست دے دی۔

جب کہ ساجد گوندل کی والدہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں رٹ دائر کی جس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے انتہائی سخت احکامات جاری کیئے کہ وفاقی حکومت،پولیس اور انتظامیہ پیر کے دن دو بجے تک ہر صورت ساجد گوندل کو برآمد کر کے عدالت عالیہ کے روبرو پیش کریں اور ناکامی کی صورت میں سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد خود عدالت میں پیش ہوں۔

عدالتی نوٹس کے بعد پولیس نے تھانہ شہزاد ٹاؤن نے اغواء کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا اور ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید کی زیر نگرانی دو ایس پیز کی سربراہی میں مغوی کی تلاش ہر دو ٹیمیں مامور کر دی ہیں، تاہم اسلام آباد انتظامیہ کی طرف سے کوئی سرگرمی دکھائی نہیں دی۔

چیف کمشنر اسلام آباد عامر علی احمد گذشتہ تقریباً ایک ماہ سے اسلام آباد ہی میں نیپا کورس پر ہیں اور اس کے باوجود اپنے حالیہ عہدے کا چارج نہیں چھوڑ رہے۔ کہ وہ اسلام آباد کی مبینہ انتظامی حکمرانی کسی قائمقام کے سپرد کرنے سے گریزاں ہیں۔ اسی وجہ سے وزارت داخلہ جو کورس والے افسر سے چارج نہیں لے سکی کو اب مبینہ اغواء کے معاملے میں چیف کمشنر اور آئی جی کے ساتھ عدالت کو جوابدہ ہونا پڑ رہا ہے۔

ادھر مبینہ مغوی چونکہ دارالحکومت سے لاپتہ ہوئے ہیں اور اس سے پہلے ایک نیوز چینل کے رپورٹر بھی رہے ہیں کے معاملے پر میڈیا کا بھی خصوصی فوکس یے، جس نے انتظامیہ اور پولیس کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔

|Pak Destiny|

One Response

  1. Mohiuddin Choudhry Reply

Leave a Reply