پیلی دھات میں چھپی سیکس اپیل

gold jewelry

از۔۔عامر لاھوری(حقیت پسند) خواتین کے میک اپ پر پیسے خرچ کرنے کی تُک تو سمجھ میں آتی ھے کہ اس سے خوبصورتی میں اضافہ ممکن ھو سکتا ھے ، اور اسی طرح کپڑوں اور جوتوں وغیرہ پہ بھی خرچہ کرنے کی لاجک سمجھ سکتے ہیں،،، مگر پیلی دھات(سونا، گولڈ) یا ھیرے جواھرات کے زیورات پہ پیسے خرچ کرنے کا کیا فائدہ ھوتا ھے؟ یہ سوال کئی مرد حضرات خود سے پوچھتے ہیں۔

آخر ان زیورات کے پہننے سے خوبصورتی میں ایسا کونسا اضافہ ھوتا ھے جو مرد حضرات نہیں سمجھ پاتے؟؟ا ٓیا یہ اضافہ صرف ظاہری خوبصورتی تک محیط ہے یا  اس دھات کے ایسے بھی کوئی کرشماتی فوائد ہیں جن سے خواتین واقف ہین لیکن مرد نہیں۔ کہیں یہ پیلی دھات سیکس اپیل میں کسی قسم کے اضافے کا باعث تو نہیں بنتی؟

اس کا بھی جواب ہمارے پاس موجود ہے۔ یہ دھات سیکس اپیل میں اضافے کا باعث بنے یا نہ بنے لیکن صنف نازک کی تکریم میں اضافے کا باعث ضرور بنتی ہے۔ خوبصورتی کی بات تو الگ، لیکن معذرت کے ساتھ اکثر اوقات خواتین زیورات میں لدی ھوئی نہایت بھدی معلوم ھوتی ھیں۔

مجھے تو آج تک کوئی خاتون اس لیے اچھی نہیں لگی کہ اس نے دس لاکھ کے زیورات پہن رکھے ھیں بلکہ اگر وہ خوبصورت ھے تو بغیر زیور کے بھی خوبصورت لگے گی۔

بات ہو ان پڑھ یا پھر اعلیٰ تعلیم یافتہ خواتین کی، دونوں اور یوں کہیت ہر طبقے کی خواتین کا زیورات کے بارے میں کریز یکساں ھے۔  دونوں ہی زیورات کو لے کر ایک ھی طرح  کا ردِ عمل رکھتی ھیں۔۔ اس معاملے تعلیم بھی خواتین کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکی۔

صدیوں پرانی نفسیات کا میں کیا تذکرہ کروں؟؟؟ لگتا تو یہی ھے کہ خواتین کو لاکھوں روپے کے زیورات پہن کر شاید اپنا آپ دوسروں سے افضل وبرتر محسوس ھوتا ھے اور تقریبات میں ان زیورات کو پہن کر جانے کا مقصد شاید یہی ھوتا ھے کہ دیکھو دیکھو مجھے دیکھو۔۔۔ میں نے چونکہ لاکھوں کے زیورات پہن رکھے ھیں اس لیے میں سب سے بہتر ھوں۔ یقیناً ایسی خواتین کو پُر کشش اور جاذبِ نظر بھی محسوس کرتی ہیں اور یہ سب اس پیلی دھات کا ہی کمال ہے۔ لیکن یقین جانئے نمائش کے اس سوچ اور انداز سے مجھے سخت کراہیت محسوس ھوتی ھے۔

کئی خواتین یہ لاجک دیتی ھیں کہ زیورات مشکل وقت میں کام آتے ھیں۔۔۔ارے بھئی مشکل وقت میں تو روپیہ کام میں آتا ھے تو آپ روپے کو بنک میں محفوظ رکھیں، اسکے زیورات بنانے کا کیا تُک ھے؟؟؟؟
خیر پاکستان میں پیلی دھات کے زیورات تو زیادہ تر سٹریٹ کرائمز والوں کےلیئے بنائے جاتے ھیں۔ تقریبات میں جاتے ھوئے یا واپسی پہ اکثر ڈاکو انہیں چھین کر لے جاتے ھیں۔ ویسے تقریبات پہ جاتے آتے ھوئے ان زیورات کو کسی شاپر میں ڈال کر گاڑی کی سیٹ کے نیچے رکھنے میں کیا مضائقہ ھے؟؟؟؟مگر کیا کریں نمائش کا پہلو تو ڈسڑب نہیں کیا جا سکتا۔

خیر یہ خاصا طویل موضوع ھے،آپ کی کیا رائے ھے؟؟؟

Leave a Reply