پی سی بی کا سپورٹس سائکاٹرسٹ

—از۔ڈاکٹر عامر میر—

ثقلین مشتاق بھی اپنے کیرئر کے شروع میں تھوڑا shaky تھا پر اس وقت وسیم اکرم کی پہلی بیوی ھما مفتی جو کہ ایک سائکالوجسٹ تھی،ثقلین کی کچھ نفسیاتی مدد کی جس سے اسکی mental strength میں کافی امپرومنٹ آئی اور ثقلین نے پھر۔کیا۔عروج حاصل کیا وہ ھم سب جانتے ھیں اور تو اور کرکٹ میں ایک نئ گیند”ووسرا” کا موجد بھی بنا۔
سیکنڈ لاسٹ اوور میں انور علی نے سمیع کو پانچ ڈاٹ بالز ڈاٹ دے دیں۔
سرفراز آخری دو میچوں میں کوئی خاص سکور نہیں کر سکا۔
احمد شہزاد سیٹ ھو چکا تھا اور صحیح کرکٹنگ شاٹس کھیل کہ اچھا خاصا سکور کر چکا تھا پر پھر عادت سے مجبور شوخے پنے میں آ کر احمقانہ شاٹ کھیلی اور آؤٹ ھو گیا۔
سمتھ دوسری طرف سے اچھا خاصا بلکہ مطلوبہ رن ریٹ سے بھی زیادہ سکور کر رھا تھا تو شرجیل کو کریز سے باھر نکل کہ کھیلنے کا کوئی تک نہیں بنتا تھا لیکن وہ نکلا اور آؤٹ ھو گیا۔
اس طرح اور بھی بہت ساری مثالیں ھیں۔بات کرنے کا مقصد یہ ھے کہ ھمارے پلیئرز کی یہ سب حرکات ان کی mental strength کی کمی کو بے نقاب کرتی ھیں۔بڑے میچ میں ان کھلاڑیوں کے ھاتھ پاؤں پھول جاتے ھیں اور یہ لوگ پریشر سچوئشن میں collapse کر جاتے ھیں۔۔۔۔
ھمارے زیادہ تر پلیئرز لوئر مڈل یا مڈل کلاس سے آتے ھیں اور اس کلاس میں ذھنی قوت کیا ھوتی ھے؟؟کسی کو شاذونادر ھی پتا ھوتا ھے؟؟؟؟
اچھا تو اب اس کا حل کیا ھے؟؟؟
بڑا آسان حل ھے جناب۔اس ٹیم کے ساتھ مستقل بنیادوں پہ پراپر سپورٹس سائکاٹرسٹ کو لگائیں۔اس شخص کی اھمیت وقار یونس سے بھی زیادہ ھے۔یہ شخص وہی مدد کرے گا جو ایک وقت میں ھمامفتی نے ثقلین مشتاق وغیرہ کیلیئے کی تھی۔
دنیا کے بڑے بڑے کھلاڑیوں کے ساتھ مستقل بنیادوں پہ سپورٹس سائکاٹرسٹ ساتھ ھوتے ھیں۔میسی،رونالڈو وغیرہ۔
جو کہ مستقل ان کھلاڑیوں کو پریشر ھینڈل کرنے کی تھراپی کرتے رھتے ھیں۔
انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے ساتھ بھی یہ لوگ مستقل ھوتے ھیں۔
میرے ایک قریبی دوست جو ابھی حال ھی میں پی سی بی میں ایک اچھے عہدے پہ تعینات ھوئے ھیں ان سے میں نے اس موضوع پہ اچھی خاصی طویل گفتگو کی اور انکا وعدہ تھا کہ وہ میری اس تجویز کو آگے بورڈ کے بڑوں تک پہنچائیں گے۔اب دیکھیں کیا رزلٹ نکلتا ھے؟؟؟
اور یہ کونسی کوئی مشکل بات ھے؟؟آخر ایک بندہ کتنی تنخواہ لے لے گا؟؟
اگر پی سی بی پاکستانی ٹیم کو نمبر ون بنانا چاھتا ھے تو اسے سائنسی بنیادوں پہ کام کرنا ھو گا۔گھسے پٹے فارمولے نہیں چلیں گے۔دنیا میں سپورٹس کو اب ایک انڈسڑی کو طور پہ ھینڈل کیا جاتا ھے اور پاکستان میں بھی ایسا ھی ھونا چاھیئے۔
آپ کی کیا رائے ھے؟؟؟

Leave a Reply