ٹیکنو کریٹ حکومت کا شور کیا ختم ہونے کو ہے پی ٹی آئی کا دور؟

technocrate-govermnet-ka-shor-pti-khatam-dor
– ایس کیو احمد –

پی ٹی آئی کے حمایتی کالم نگار و تجزیہ کار بھی حکومتی پالیسیوں سے نالاں نظر آرہے ہیں۔ ان میں سر فہرست حسن نثار ہیں جو ایک عرصے سے پاکستان تحریک انصاف کے شدید حمایتی رہے ہیں ۔

گزشتہ روز حسن نثار نے اپنے پروگرام میرے مطابق میں آئین پاکستان کی کچھ عرصے کے لیے معطلی کے حوالے سے اپنی کچھ خواہشات کا اظہار کیا ہے۔آئین کو معطل نہیں کیا جا سکتا اگر کوئی یہ کوشش کرتا ہے تو اس پر غداری کا مقدمہ بن سکتا ہے۔دیکھنا یہ ہے کہ کیا آئین میں آئین کی معطلی کے بارے میں کوئی شق موجود ہے؟
حسن نثار نے اپنے کل کے پروگرام میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے کہ آئین کو کچھ عرصے کے لیے ریسٹ دیا جائے اور انتہائی قابل افراد پر مشتمل لوگوں کی ٹیم کو یہ ملک سونپ دیا جائے۔امید کی جا سکتی ہے کہ اب اس تجویز کی تائید میں بہت سے لوگ میدان میں آئیں گے اور یہ ایک نیا Narrativeبن کے ابھرے گی۔
ان تمام باتوں کے پیش نظر ہمیں دیکھنا یہ ہے کہ کیا ہم ایک اور تجربے کے متحمل ہو سکتے ہیں ؟کیا ہم اس ملک کے ساتھ ایک کے بعد ایک تجربہ کرتے رہیں گے؟ خدارا جمہوری حکومتیں جیسی بھی ہوں ان کو بنا کسی چھیڑ چھاڑ اور مزاحمت کے چلنے دیں تا کہ ملک معاشی اور سیاسی گرداب سے نکل سکے۔جو بھی تبدیلی آئے وہ صرف اور صرف پارلیمانی طریقے سے ہی آنی چاہیے،عوام کو اب کوئی بھی غیر پارلیمانی حرکت مزید برداشت نہیں کرنی چاہیے ۔
لیکن اس ساری بحث کے باوجود اورحسن نثار کے پے در پے میڈیابیانات کے بعد لگتا ہے کہ کوئی ” نئے احکامات” آ چکے ہیں۔ Pak Destiny

One Response

  1. aftabahmad952 Reply

Leave a Reply