از ناظم ملک
- حکومت گرانے کےلے نی کسی کو کندھا دیں گے نہ کسی احتجاج کا حصہ بنیں گے
- زرداری نے عمران خان اور اپوزیشن کا آگاہ کر دیا
پیپلز پارٹی کے قائد آصف علی زرداری نے ماضی کی طرح مثبت پارلیمانی روائت کو آگے بڑھاتے ہوئے نواز شریف کی طرح عمران خان کو بھی پانچ سال حکومت کرنے کاموقع دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس فیصلے سے تحریک انصاف کو آگاہ کر دیا گیا ہے،
پیپلز پارٹی اپوزیشن کی طرف سے حکومت گرانے کی کسی تحریک یا احتجاج کا نہ صرف حصہ نہیں بنے گی بلکہ ایوان کے اندر بھی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کسی سازش کا حصہ نہیں بنے گی،پیپلز پارٹی کے ایک پالیسی ساز سئینئر راہنما نےpakdestiny سے گفتگو میں اس فیصلے کی تصدیق کی ہے،ذرائع نے بتایا ہے کہ اس بار ہم فرینڈلی اپوزیشن کا طعنہ نہیں سنیں گے بلکہ حقیقی اپوزیشن کا کردارنبھایئں گے،
بتایا گیا ہے کہ انتخابات کے بعد پی ٹی آئی اورپیپلزپارٹی کےدرمیان پارلیمنٹ کے اندر مشترکات پر بات چیت جاری تھی جس کے تناظر میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے،بتایا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت پر ن لیگ خصوصا مولانا فضل الرحمن کیطرف سے پریشر تھا کہ پیپلز پارٹی اس حکومت کو گرا کر نئےانتخابات کےلئے اپوزیشن کا ساتھ دے جسے آصف علی زرداری نے مسترد کر دیا ہے،
گزشتہ روز بھی آصف علی زرداری نے اپنی پارلیمانی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے اپنی پالیسی واضح کرتے ہوئے کہا کہہمحکومت کو گرانے کے لئے اپوزیشن کو اپنا کندھا نہیں دیں گے اصولی سیاست پارلیمنٹ کے اندر اورباہر جاری رکھیں گے قوم نے ہمیں مینڈیٹ نظام چلانے کے لئے دیا ے ڈی ریل کرنے کے لئے نہیں۔
Because he have not choice.
ہماری نظر احتساب پر ہے کہ یہ NRO کی ابتدا ی علامات ہیں یا کیا ہے بظاھر یہ اسطرف پیشقدمی نظر اتی ہے
He is not to decide that government run or not
Hahaha….
Ise main zardari ke bhalai hai warna adyala to hai he hai