نیب کے سکرپٹ پر شہبازشریف کی بہترین اداکاری

nab shahbaz sharif arrest acting drama

– لاہور۔۔۔ناظم ملک –

– شہباز شریف اسٹیبلشمنٹ اور حکومت کے رابطے میں ہیں اٹھارویں ترمیم پر فارمولہ طے ہو رہا ہے

– نیب نے گرفتاری سے بچانے اور ضمانت دلوانے کا ڈرامہ رچایا

– سکرپٹ کے مطابق شہباز شریف گرفتاری سے بچنے کےلئے بار بار جگہیں بدلتے رہے رات کیپٹن صفدر کے ملازم کے فارم ہاوس میں گزاری

ملک کے اندر احتساب کے نام پر قوم کو بے وقوف بنانے کا ڈرامہ اپنے عروج پر ہے جس کی بہترین مثال منگل کے روزدیکھنے میں آئی جب یکدم نیب نے شہباز شریف کو گرفتار کرنے کےلئے ماڈل ٹاون کی رہائش پر چھاپہ مارا جہاں میڈیا کی موجودگی میں نیب نےشہباز کی گرفتاری کا بھرپور ڈرامہ فلمایا اور ایک ڈیڑھ گھنٹہ کی عکسبندی کے اور بعد ازاں عدم موجودگی میں وہاں سے چلی گئی جبکہ حقیقت میں نیب کسی بھی ملزم کی گرفتاری کےلئے اسوقت تک ایکشن نہیں کرتا جب تک نیب کی مخبری پکی نہ ہو،

باخبر ذرائع نے سارے ڈرامے کی تفصیل بتاتے ہوئے کیا کہ شہباز شریف نے اپنی گرفتاری بچانے کےلئے اپنے مخصوص رابطوں سے یقین دہانی پہلے ہی حاصل کر لی تھی جس کے بعد نیب اور شہباز کے درمیان ایک مبینہ خفیہ انڈرسٹینڈنگ کے ذریعے گرفتاری کے ڈرامے کا سکرپٹ لکھا گیا جس پر دونوں فریقوں نے کامیابی اداکاری کر کے اس ڈرامہ کو کامیاب بنایا سکرپٹ میں گرفتاری اس کا ٹائم ٹیبل اور چھاپہ مارنے کی جگہ کا پہلے ہی سے تعین کر لیا گیا تھا اور پھر جب عکسبندی شروع ہوئی تو نیب نے ماڈل ٹاون پر چھاپہ مارا لیکن اسوقت شہباز شریف سلیمانی ٹوپی پہن کر وہاں سے غائب ہوچکے تھے پھر روائتی طور بلی چوہے کا کھیل اسطرح سے کھیلا گیا کہ شہباز بدھ کی صبح لاہور ہائیکورٹ میں نمودار ہوئے جہاں ان کی ضمانے کی پہلے ہی راہ ہموار ہوچکی تھی بتایا گیا ہے شہباز شریف کے ایک ہی وقت میں اسٹیبلشمنٹ اور حکومت سے بیک گراونڈ رابطے ہیں جس میں حکومت اور شہباز شریف کے درمیان اٹھارویں ترمیم کےلئے کچھ لو کچھ دو کے تحت کوئی فارمولہ طے ہورہا ہے اگر توشہباز شریف نے ضمانت کےپندرہ دنوں میں کوئی کارگردگی دیکھائی تو شہباز کی ضمانت میں توسیع ہوجائے گی ورنہ اگلی پیشی پر وہ نیب کے ہاتھوں گرفتار ہو سکتے ہیں

|Pak Destiny|

One Response

  1. Naveed Ijaz Butt Reply

Leave a Reply