افغانستان چھوڑنے کے بعد امریکہ نے پاکستان سے اڈے مانگ لئے

afghanistan chornay se pehlay america ne pakistan se fauji adday mang liye

– لاہور ۔ ناظم ملک –

– انکار کی صورت میں سنگین نتائج اور ہاں کی صورت میں معاشی فائدے

– عمران ، باجوہ کا سعودی عرب دورہ اہمیت اختیار کر گیا پاکستان مزاحمت کر سکتا ہے

– افغانستان میں ناکامی کا بدلہ وہ پاکستان میں بیٹھ کے لینا چاہتا ہے

– چین روس کی صورتحال پر نظر وہ کسی صورت امریکہ کو یہاں قدم نہیں جمانے دیں گے

نائن الیون کے بعد پاکستان کے سر پے دوسری مصیبت آن کھڑی ہوئی ہے امریکہ نے افغانستان چھوڑنے سے قبل پاکستان کے اندر اپنے فوجی اڈے قائم کرنے کا اجازت طلب کر لی ہے،

بتایا گیا ہے کہ نائن الیون کے بعد امریکہ نے افغانستان پر حملے سے قبل جسطرح صدر مشرف سے پاکستان کے تین ائیر بیس حاصل کر کے وہاں اپنے فوجی اڈے قائم کئے تھے اسی طرز پر وہی ائیر بیس امریکہ نے پاکستان سے دوبارہ واپس مانگ لی ہیں،عمران خان اور جنرل باجوہ کا مجوزہ دورہ سعودی عرب اسی تناظر میں مستقبل کی حکمت عملی طے کرنے کےلئے کیا جارہا ہے،

امریکہ نے پاکستان سے اڈے حاصل کرنے کےلئے پاکستان کو انکار پر ڈھکے چھپے الفاظ میں سنگین نوعیت کے نتائج جبکہ اس کے ساتھ امریکہ کی بات ماننے پر پاکستان کی مالی و معاشی مدد خاص کرنے کا لالچ بھی دیا ہے،چین روس نے امریکہ کے نئے عزائم پر تشویش کا اظہار کیا ہے،

معلوم ہوا ہے کہ چند روز قبل امریکن افواج کے سنٹرل کمانڈر جنرل ایف میکینزی نے پینٹا گون میں چند روز قبل میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات میں میں کیا تھا کہ افغانستان سے اتحادی افوج کے انخلا کے بعد افغانستان پر ایک بار پھر القاعدہ اور داعش کا غلبہ ہوجائے گا جس سے افغانستان میں امن امان قائم رہنا مشکل ہوجایے گا جس سے افغانستان کے ساتھ ساتھ پاکستان کے متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے اسلئے ہم افغانستان کے پڑوس میں امریکن افواج کے اڈوں کے لئے جگہ ڈھونڈ رہے تاکہ وہ ضرورت پڑنے پر افغانستان میں قیام امن کے لئے اپنا کردار ادا کر سکیں،

سعودی عرب اور اس کے پرنس محمد بن سلیمان جو امریکن کے زیر عتاب ہیں کے ساتھ پاکستان کے موجودہ حالات میں ہونے جارہی ہاکستان کے اعلی حکام کی ملاقاتیں خطے میں اہم تبدیلی لا سکتی ہیں،ایک ہی دن میں سعودی عرب اور امریکہ کی طرف سے پاکستان کے حوالے سے ہونے والے دو اہم اعلانات اہمیت کے حامل ہیں امریکہ کی طرف سے امریکی سینٹ میں پاکستان کی ٹیکسٹائل مصنوعات کی امریکہ میں درآمد کرنے کے حوالے سے بل پیش کر دیا دوسری طرف سعودی عرب اسلام آباد میں پاکستان 37 ایکڑز پر سب سے بڑی مسجد بنانے کے بیان نے دونوں کے مفادات کی طرف اشارے کر رہے ہیں،

بتایا گیا ہے کہ اگر پاکستان امریکہ کو اڈے نہیں دے گا تو اسے مالی اور معاشی طور پر کمزور کر کے اسے دیوالیہ کر دیا جائے گا اور ایسے تمام بین القوامی ادارے جو ہاکستان کو مالی معاونت کرتے ہیں کو منع کر دیا جائے گا،چین روس اس صورتحال کو بڑئ قریب سے دیکھ رہے ہے وہ کسی صورت نییں چاہتے کہ افغانستان سے نکلنے کے بعد وہ اس کے دروازے کے باہر بیٹھ کر اس کے حالات مزید خراب کرئے جبکہ چین سی پیک کو لے ایسا نہیں ہونے دے گا،

خارجہ امور کے ماہرین نے کہا ہے کہ اگر پاکستان نے امریکہ کو اڈے فراہم کر دئے تو افغانستان کے ساتھ ساتھ یہاں بھی خانہ جنگی اور دہشتگردی شروع جائے گی جس سے پاکستان پتھر کے دور میں واپس چلا جائے گا،ماہرین نے کہا ہے کہ نائن الیون کی طرح اس بار امریکہ کے لئے پاکستان سے اڈے لینا اتنا آسان نہیں ہوگا جبکہ امریکہ اور پاکستان کے پہلے جیسے تعلقات بھی نہیں ہیں،

پاکستان ایک بار ہھر گریٹ گیم میں پھنسنے جا رہا ہے اور اگلے تین چار ماہ اس فیصلے کے حوالے سے بڑے اہم ہیں

|Pak Destiny|

4 Comments

  1. Anwar Ali Reply
  2. سید عثمان مشہدی Reply
  3. Amjad Ali Reply
  4. Sajjad Ali Reply

Leave a Reply