Afridi’s own ‘blue eyed’ turned against him – اپنے ھی گراتے ھیں نشیمن پہ بجلیاں

shahid afridi looking frustrated,umar akmal and ahmed shahzad smiling

(Pakdestiny.com)از۔ڈاکٹر عامر میر۔

آفریدی میں کرکٹنگ سینس کی کمی تو ہے ہی لیکن کامن سینس کی کمی کا مظاہرہ بھی آفریدی نے خوب کیا۔
احمد شہزاد،شعیب،کامران اکمل،حفیظ وغیرہ آفریدی کے خلاف گٹھ جوڑ یا سازش بنا چکے تھے لیکن فریدی کو اس گٹھ جوڑ کا توڑ کرنا نہیں آیا؟
احمد شہزاد تو آفریدی کے گروپ کا بندہ تھا لیکن ایشیا کپ کے لیے جب بورڈ نے سزا کے طور پہ احمد کو سلیکٹ نہیں کیا تو آفریدی نے احمد شہزاد کی حمایت کی بجائے بورڈ کے فیصلے کی حمایت کی تو احمد نے اس بات پہ دل میں میل رکھ لیا!
حفیظ نے بنگلہ دیش کے میچ میں ون ڈاؤن آ کے ٹاپ سکور کیا تھا لیکن انڈیا کے میچ میں آفریدی نے ون ڈاؤن آ کے حفیظ کو بھی ناراض کر دیا اور نیوزی لینڈ کے میچ میں حفیظ جعلی آن فٹ ہو کے باہر بیٹھ گیا۔بقول آفریدی ون ڈاؤن آنے کا فیصلہ عمران خان کے کہنے پہ کیا!جناب خان صاحب کیا کرکٹ کے بابا جی ہیں کہ جن کی بات نہ مانی گئی تو شڑاپ لاگے گا؟عمران نے چوبیس سال پہلے کرکٹ چھوڑی جب ٹی ٹونٹی کا وجود ہی نہیں تھا وہ تو اب ریگولر کرکٹ ہی نہیں دیکھتا۔عمران نے ایک عمومی بات کی لیکن انڈیا کے میچ میں گیند جتنی ٹرن ہو رہی تھی،آپ کے جانے کا کیا تک بنتا تھا اور کوئی تک بنا بھی؟
عمر نے عمران سے اوپری نمبروں پہ جانے کی بات کیا کی؟حضرت جی عمر پہ برس پڑے کہ “ماشٹر نوں میری شکایت کیوں لائی او!
شعیب تو پہلے ہی اپنے آپ کو آفریدی کی جگہ پہ کپتانی کا حقدار سمجھتا ہے۔
شہریار کے احمقانہ بیان کے بعد ان لوگوں نے آفریدی کی آتما رولنے کا تہیہ کر لیا تھا۔کوئی بھی ٹیم چیز کرتے ہوئے اگر آل آؤٹ یا اس کے آٹھ،نو کھلاڑی آؤٹ ہو جائیں تو اس کا مطلب عام طور پہ یہ ہوتا ہے کہ کھلاڑی مطلوبہ سکور تک پہنچنے کی کوشش میں آؤٹ ہوتے چلے جا رہے ہیں مثلآ انڈیا اور نیوزی لینڈ کا میچ۔اکثر پاکستانی ٹیم سکور چیز کرتے ہوئے آل آؤٹ ہو جاتی ہے مگر یہ شاید کم ہی ہوا ہے کہ آدھی ٹیم بھی ابھی رہتی تھی اور بلے باز ہی سکور پورا نہیں کر سکے اور آؤٹ بھی نہیں ہوئے اور میچ بھی ختم ہو گیا۔
احمد شہزاد ایکٹر بھی گھٹیا ہے۔شرجیل تو مار ہی چوکے چھکے رہا تھا،سنگل ڈبل تو ہو ہی نہیں رہے تھے
لیکن شرجیل کے آؤٹ ہونے کی دیر ہے کہ احمد نے ایکٹ ایسے کرنا شروع کر دیا کہ جیسے تھک بہت گیا ہے،قوت ہی ختم ہو گئی ہے،رن ہی نہیں لیا جا رہا۔پانی کے اشارے کر رہا ہے۔جناب آپ کیا سورج میں سارے دن کا ٹیسٹ میچ کھیل رہے تھے؟
نیوزی لینڈ والے کوئی خاص گیندیں نہیں کر رہے تھے کہ عمر اور شعیب سے شاٹ ہی نہیں لگ رہی تھی۔ناں مکھنو! ہم بھی میچ دیکھ رہے تھے ہمیں بھی پتہ لگ رہا تھا کہ نیوزی لینڈ والے کیسی بولنگ کر رہے ہیں؟اور یہ مت بھولو پندرہ منٹ پہلے شرجیل ان ہی بالروں کو پھینٹا لگا کہ گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ پر ھماری ایک اور پوسٹ :  پی سی بی کا سپورٹس سائکاٹرسٹ

اس ساری تفصیل کے بعد کہ سوال یہ ہے کہ پھر بھی آفریدی میچ جیت سکتا تھا؟ہاں جی بلکل جیت سکتا تھا۔
سمپل ہے جی!
شرجیل ایوریج تو سیٹ کر ہی گیا تھا۔ون ڈاؤن بھیجتا نیوٹرل سرفراز کو۔جو ایک اینڈ سنبھالنے کے ساتھ ساتھ سکور بھی چلاتا رہتا اور پھر خود آتا اور آخر پہ خالد لطیف کو بھیجتا۔خالد اچھا فنشر ہے،اُس نے پی ایس ایل کے کئی میچوں میں اچھا فنش کیا ہے۔ان سب لوگوں کی باری آئے بغیر بھی میچ جیتا جا سکتا تھا۔پر جس دن سے پی ایس ایل میں سرفراز نے اس کو ہرایا ہےاُس دن سے سرفراز کو لے کہ آفریدی جیلس اور ان سیکیور بھی ہے۔یہ کونسی راکٹ سائنس ہے جو بیس سال کھیلنے کے بعد بھی سمجھ نہیں آ رہی تھی؟جناب کو اسی لیے سمجھ نہیں آئی کہ حضرت بنیادی طور پہ کند ذہن ہیں۔
شہریار کے بیان کے بعد یہ سب متوقع تھا اسی لیے میں پاکستان کے ہارنے کی پیش گوئی کر دی تھی۔
خود آفریدی اپنے گروپ بنا کے عبدالرزاق وغیرہ کے ساتھ یہ کرتا رہا ہے۔جو گڑھا آپ دوسروں کے لیے کھودتے ہیں ایک دن آپ خود بھی اُس میں جا گرتے ہیں۔دکھ صرف اس بات کا ہے کہ شعیب،عمر،حفیظ،احمد نے گھٹیا پن کرتے ہوئے یہ بھلا دیا کہ یہ آفریدی کی کم اور پاکستان کی،ملک کی زیادہ ہار ہے۔میرے حساب سے تو ان لوگوں کو اس خود غرضی کی سزا ضرور ملنی چاھیئے۔

آپکی دلچسپی کے لیے : ٹیم کی مسلسل گرواٹ،اسباب اور حل

پونٹنگ،کلارک،میکلم،گلکرسٹ وغیرہ بھی اور کھیل سکتے تھے لیکن انہوں نے عروج،بھریا میلہ چھوڑا اور آج بھی لوگ ان کی عزت کرتے ہیں۔آفریدی کو زیادہ سے زیادہ 2009 کے ورلڈکپ کے بعد ریٹائر ہو جانا چاہیئے تھا۔پر جی گھر والے اور دوستوں کے اصرار پہ ابھی فیصلہ نہیں کیا اور یہ بیان پڑھ کے تو میرا خون ہی کھول گیا کہ ابھی تک میرا متبادل،ٹیلنٹ نہیں مل رہا اس لیے ابھی شاید میں ریٹائرمنٹ نہ لوں۔
اچھا آفریدی بھی کوئی ٹیلنٹ ہے۔آخیر اے بھئ۔
جب آپ کسی سیٹ پہ ناجائز چمٹے رہتے ہیں تو پھر ایک وقت ایسا آتا ہے کہ لوگ آپ کو ذلیل کر کے نکال دیتے ہیں۔ایک سوال تو یہ بھی پیدا ہوتا کہ انگریز لوگ عمومآ عین وقت پہ سیٹ چھوڑ جاتے ہیں پر ہم ایسا کیوں نہیں کرتے؟
سوچ رہا ہوں اس پہ بھی لکھوں لیکن اس پہ لکھا ہوا بہت سارے لوگوں کو بہت چبھے گا۔

Leave a Reply