ن لیگ میں پھوٹ ، متعدد ارکان کا پارٹی کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے سے انکار

After Nawaz statement hardly a few in PMLN to seek party ticket
از ناظم ملک

سپریم کورٹ کی طرف سے نااہل سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی طرف سے ملکی سلامتی کے خلاف بیان کے بعد حکمران جماعت میں پھوٹ پڑ گئی ہے،سیاسی بے یقینی عدم تحفظ کے باعث انتشار کا عمل شروع ہو گیا ہے،پارٹی کےمتعددکنفرم ٹکٹس ہولڈر نے اپنی قیادت سے اس صورتحال میں الیکشن لڑنے سے معذرت کر لی ہے۔

میاں نواز شریف کے بیان کے بعدسب سے بڑا نقصان یہ سامنے آیا ہے کہ پورے ملک سےن لیگ کے پلیٹ فارم سے امیدواروں نےپارٹی ٹکٹ کے حصول کے لئے پارٹی قیادت سے رابطے چھوڑ دیے ہیں علاوہ ازیں ٹکٹ کے حصول کے لئےدن رات امیدواروں کا جاتی امرا اور وزیراعلی ہاوس میں لابنگ کےلئے جو جمگٹھا لگا رہتا تھا وہ اب نظر نہیں آرہا۔
پارٹی کے ایک انتہائی سیئنر معتبر راہنما نےpakdestiny سے آف دی ریکارڈ بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ جب سے میاں نواز شریف کا بیان سامنے آیا ہے پارٹی کے اندر بددلی سیاسی بے یقینی پھیل گئی ہے جس کے بعد ایسے راہنما جن کے ٹکٹ کنفرم ہو چکے تھے وہ بھی رابطے سے غائب ہو گئےاور کئی ایسے سیئنر راہنما ہیں جن کے ساتھ جاتی امرا اور وزیر اعلی ہاوس کی طرف سے فون پر رابطے کئے جا رہے ہیں وہ فون ہی نہیں سن رہے اور لوگ اب پارٹی ٹکٹ کے حصول کے لئے لیگی قیادت سے رابطے ہی نہیں کر رہےاور پارٹی کارکنان و راہنما ایک دوسرے سے مستقبل کے بارے فکر مندی سے استفسار کرتا نظر آرہے ہیں۔
 
ذرائع نے بتایا ہے کہ اس پریشان کن صورتحال میں ن لیگ کے صدر میاں شہباز شریف کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پارٹی ٹکٹ لینے کے لئے گزشتہ روز بیان جاری کرنا پڑا،بتایا گیا یے کہ لیگی قیادت اس تمام صورتحال سے کافی مایوس نظر آرہی ہے اور صورتحال کو سنبھالا دینے کے لئے امیدواروں کو ٹکٹ لینے کے لئے متعدد ترغیبات زیر غور ہیں۔

15 Comments

  1. Sher Zaman Khan Reply
  2. Humad Ghani Rathore Reply
  3. Omer Shaheen Reply
  4. Syed Shahid Reply
  5. Inayet Ali Reply
    • Ali Raza Reply
    • Mirza Nasir Yunus Reply
    • Ashfaq Sohail Reply
  6. Syed Shahab Uddin Reply
  7. Erum Ashfaq Reply
  8. Furqan Khan Reply
  9. Majid Hussain Majid Reply
  10. Moizuddin Khan Reply
  11. Qasim Aslam Reply
  12. Mohiuddin Choudhry Reply

Leave a Reply