All journalists factions united against media houses owners on sacking and pay cuts – میڈیا مالکان کے استحصالی رویے کیخلاف تمام صحافی متحد

rameeza majid nizami,mir shakil,sultan lakhani,mian amer,hameed haroon,All journalists factions united against media houses owners on sacking and pay cuts

 

– ناظم ملک –

– پی یو جے کے تمام دھڑوں کے خاتمے،3 مارچ کو مشترکہ الیکشن کا اعلان

-مالکان کی طرف سے بند کئے گئے ٹیلی ویژن چینلز کے لائسنس، اخبارات کے ڈکلیریشن متعلقہ اداروں کے بے روزگار کارکنوں کے نام منتقل کرنے کیلئے پیمرا اور پریس لاز برانچ میں درخواتیں دینے کی قرارداد منظور

لاہور پریس کلب کی جنرل کونسل کا غیرمعمولی اجلاس صدر ارشد انصاری کی زیرصدارت نثارعثمانی آڈیوریم لاہور پریس کلب میں جمعرات کو منعقد ہواجس میں میڈیاانڈسٹری میں کارکنوں کی برطرفیوں،چھانٹیوں،تنخواہوں کی کٹوتیوں سے پیداہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور اس امر پر شدید تشویش کا اظہارکیاگیاکہ حکومت اور میڈیامالکان کے گٹھ جوڑ سے صحافت اور صحافیوں کا گلہ گھونٹنے کی کوشش کی جارہی ہے اور کارکنوں کامیڈیا کی تاریخ کا بدترین معاشی قتل عام کیاجارہاہےاجلاس میں کارکن صحافیوں کے ساتھ روا رکھے گئے سلوک کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور فوری اقدامات تجویز کئے گئے اجلاس میں لاہور میں کام کرنے والی تمام پی یوجیزکے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی اس امر پر اتفاق پایاگیاکہ کارکنوں کی بحالی کے لئے تحریک کو موثراور فیصلہ کن مرحلے میں لانے کے لئے صحافتی اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے جس کے لئے ذاتی مفادات کو پس پشت ڈال کر اجتماعی مفاد کے لئے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیاگیااس موقع پر اجلاس میں شریک پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے تمام دھڑوں بشمول دستورگروپ نے غیر مشروط طورپر ایک پلیٹ فارم سے لاہور پریس کلب کی ووٹرلسٹ پر الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کیاجس کی جنرل کونسل نے بھرپورپزیرائی کی اوریونین عہدیداروں کے جذبے کو سراہا۔اجلاس میں یہ واضح پیغام دیاگیا کہ اداروں سے برطرف کئے گئے ملازمین اور تنخواہوں کی کٹوتیوں کی زد میں آنے والے کارکنوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا تمام صحافتی برادری ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گی۔ بیروزگارصحافیوں کے کوائف اکٹھے کئے جائیں گے تاکہ ان کی قانونی اور مالی امداد کی جاسکے۔اجلاس میں متفقہ قراردادیں منظور کی گئیں جو کلب کے سینئر نائب صدر ذوالفقار علی مہتو نے ایوان میں پیش کی گیں جن میں کہا گیا کہ وقت نیوزچینل،` وقت` و`انقلاب`اخبار سمیت جو ادارے بند ہوگئے ہیں ان کے حقوق مالکان سے ورکرز کے نام منتقل کرنے کے لئے پیمرا اور پریس لاز برانچ کو درخواستیں دی جائیں،لاہور پریس کلب میں تحریک کامستقل کیمپ لگایاجائے گاتحریک کے لئے مستقل طورپر سوشل میڈیاسیل قائم کیاجائے گاجو مالکان کے اثاثوں بارے میں نیوزسٹوریزجاری کرے گا ،کارکنوں کی بحالی کے لئے اور جبری کٹوتیوں کے خلاف آئندہ ہفتے بڑے احتجاج کا علان کیاجائے گا جس میں میڈیاسے متعلقہ سرکاری دفاتر اورمیڈیاہاﺅسزکے گھیراﺅکاآپشن بھی استعمال ہوگا۔


ورکرزکونوکریوں سے برخاست کرنے اور تنخواہوں میں کٹوتی کے خلاف لیگل ایڈ کمیٹی تشکیل دے کر متعلقہ عدالتوں کے دروازے کھٹکھٹائے جائیں گے،
پریس کلب کے تمام ممبران اس عظیم تحریک کے لئے سوروپے کا چندہ دیں گے۔اس کے لئے علیحدہ سٹرگل اکاﺅنٹ کھولاجائے گا جس کے ذمے دارJAC کے نامزدکردہ 3 نمائندے ہوںگے،پی یوجے کا مشترکہ الیکشن 3 مارچ کو لاہور پریس کلب کی ووٹرلسٹ پرہوگا۔شیڈول طے کرنے کے لئے تمام پی یوجیزکے دھڑوںسے مشاورت کا فوری عمل شروع کیا جائے گا-
Pak Destiny

 

Leave a Reply