– لاہور ۔ ناظم ملک –
نواز شریف اور زرداری کے درمیان اپنا اپنا آرمی چیف لگانے پر اختلاف ہایا جاتا ہے
پنجاب حکومت کے دھڑن تختہ کے بعد زرداری کی نواز شریف کو مستقبل محفوظ بنانے کےلئے اہم فیصلے جلد کرنے پر زور
غیر یقینی صورتحال میں نئے آرمی چیف کے نام کی تین مہینے قبل از وقت باضابطہ منظوری دے دی جائے پھر الیکشن میں جایا جایے
زرداری اپنی تجویز پر نواز شریف کی ہچکچاہٹ کے بعد پی ڈی ایم کے اجلاس میں اپنا نقطہ نظر پیش کیا
پنجاب کے ضمنی انتخابات میں 20 میں سے 15 سیٹوں پر پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی نے 12 جماعتی حکمران اتحاد کی صفوں میں بھونچال برپا کر دیا ہے ملکی سیاست میں شہباز حکومت بارے پھر غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگئی ہے ایسے میں سیاست کے بادشاہ سمجھے جانے والے سابق زدر آصف علی زرداری نے سیاست کی ایک نئی بساط بچھا دی ہے،باخبر واقفان حال کا کہنا ہے کہ زرداری اپنے سیاسی مستقبل کو محفوظ بنانے کےلئے کئی ایک آپشن لیکر ھنگامی طور پر لاہور پہنچ گئے ہیں جہاں وہ حکمران اتحاد کو اعتماد میں لینے کی کوشش کریں گے اس سے قبل انہوں نے نواز شریف سے بھی ابتدائی صلاح و مشورہ کیا ہے،ذرائع نے بتایا ہے کہ آصف علی زرداری نے اپنے اتحادیوں کو مشورہ دیا ہے کہ پنجاب میں الیکشن ہارنے کے بعد ملک کی غیر یقینی صورتحال کے تناظر میں ہم سب مل کر اپنا سیاسی مستقبل محفوظ بنانے کےلئے اگلے مہینے یعنی اگست میں نئے آرمی چیف کی باضابطہ طور پر نامزدگی کر دیں جو آرمی چیف جنرل باجوہ کے ریٹائر ہونے کے نومبر میں ان کی جگہ پاک فوج کی کمان سنبھال سکے،زرداری خا کہنا ہے کہ اتحادیوں کے نامزد آرمی چیف کے بعد اگر الیکشن میں مجبوری بن گیا تو ہمیں کوئی مسلہ نہیں ہوگا،ذرائع نے بتا ہے کہ نواز شریف اور زرداری اپنے اپنے من پسند جنرل کو آرمی چیف بنانا چاہتے ہیں اسلئے اس ایشو پر ان کے درمیان اختلاف رائے پایا جاتا ہے جس خو حل کرنے کی سعی میں زرداری ھنگامی طور ہر لاہور آئے ہیں اور انہوں نے اپنا نقطہ نظر پی ڈی ایم کے سامنے رکھا ہے، بتایا گیا ہے کہ تین مہینے قبل ہی نئے آرمی چیف کی نامزدگی پر اتحادیوں میں اتفاق رائے پایا جاتا ہے لیکن کس جنرل کو آرمی چیف بنانا ہے یہ مسلہ ابھی حل طلب ہے،بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے اندر پہلے ہی زرداری کے طرز سیاست پر شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں لیکن ن لیگ یہ فیصلہ زرداری کے ہاتھ دینے پر تیار نہیں ہے اور نواز شریف زرداری کی سیاست پر ہچکچاہٹ کا شکار ہیں جبکی زرداری آرمی چیف کی تیعناتی جلد از جلد کرنا چاہتے ہیں آنے والے دنوں زرداری اپنے مشن میں کامیاب ہوتے ہیں یا اس بار نواز شریف اپنا فیصلہ سناتے یہ آنے والے دنوں میں واضح ہو جائے گا
|Pak Destiny|