………beauty without brain? Oh really? ۔۔۔۔۔۔۔کیا واقعی خوبصورت خواتین بےوقوف ہوتی ہیں؟۔۔۔۔۔۔۔

beauty-oh-really

از ڈاکٹر عامر لاھوری [www.pakdestiny.com]
بچپن سے سنتا آیا ہوں کہ
“Beauty without brain”.
یعنی کہ خوبصورت لڑکیاں بےوقوف ہوتی ہیں زیادہ تر۔
اچھا؟
کیا واقعی یہ بات درست ہے؟
آپنی ذاتی بات کروں تو میں نے تو آجتک کوئی خوبصورت لڑکی بےوقوف نہیں دیکھی تو پھر یہ بات اتنی زیادہ کیوں مشہور ہے؟
ایک وجہ تو یہ ہو سکتی ہے کچھ لوگ ایکڑس میرا کو بھی خوبصورت سمجھتے ہیں تو ایسے لوگ تو بھئ پھر حق بجانب ہیں یہ سمجھنے میں کہ خوبصورت عورتیں بےوقوف ہوتی ہیں۔پر سوری حضرات مجھے تو میرا کبھی بھی خوبصورت نہیں لگی۔
دوسری وجہ ایک واقعہ سے بیان کی جا سکتی ہے۔طالب علمی کے دور میں ہمارے ایک کلاس فیلو کو کلاس کی سب سے خوبصورت اور امیر لڑکی سے پیار ہو گیا۔پیار اُس حد سخت ہوا تھا کہ ہمیں آرڈر جاری ہو گئے کہ محترمہ کو جب بھی بلایا جائے تو اُن کا نام لینے کی بجائے بھابھی کہا جائے۔کسی کو بھی محترمہ کی طرف دیکھنے کی اجازت بھی نہیں تھی۔تنگ آ کر ایک دن میں نے کہا”حضور ہم سب نے تو بھابھی مان لیا آب جا کر بلکہ مہربانی فرما کر محترمہ کو بھی یہ خوشخبری دے آئیں کہ آپ اُنہیں ہماری بھابھی کے مقام پہ فیض یاب فرما چکے ہیں”۔بڑی مشکل سے جگتیں،طعنے مار مار کر صاحب کو محترمہ کے پاس بھیجا اور پھر محترمہ نے جو اُن کی کلاس لی وہ پھر تقریبآ پوری کلاس نے دیکھی۔خیر منہ لٹکائے واپس آئے اور یہ فرمایا کہ”گشتی اے حرامزادی۔۔۔۔۔۔”
باقیوں نے تو جو جگتیں لگائیں لیکن میری باری آنے پہ میں نے صرف اتنا کہا کہ”کیوں؟ حضور والا کل تک جو ہماری بھابھی ماں تھی آج اُس نے آپکی بستی کردی تو دس منٹ میں ہی وہ بھابھی ماں سے گشتی بن گئ؟”
ایک اور جاننے والے ہیں مجھ سے بھی چار سال بڑے ہیں۔ابھی تک اُن کو تقریبآ ہر خوبصورت لڑکی سے پیار ہو جاتا ہے اور میں نے بھی اُن کو ھلاشیری دینے سے باز نہیں آنا! ابھی تک میرے سامنے تو سات بڑی خوبصورت لڑکیوں سے اظہارمحبت کر چکے ہیں اور ہر دفعہ بستی کروانے کے بعد یہی کہتے ہیں کہ “گشتی اے حرامزادی”۔خیر آب تو مجھے اتنا پکا یقین ہوتا ہے کہ اُن کے منہ کھولنے سے پہلے ہی میں ہی کہہ دیتا ہوں کہ “گشتی ہونی اے وی”؟ اور پھر وہ سر ھلاتے ہوئے فرماتے ہیں”ھاں تہانوں تے پتہ ہی اے”؟۔
تو احباب بات کُل ملا کر کچھ یوں ہے کہ اس طرح کے واقعات آل اوور دا ورلڈ لوگوں کے ساتھ ہوتے رہتے ہیں جس سے یہ فضول بات مشہور ہو گئ ہے کہ خوبصورت عورتیں بےوقوف ہوتی ہیں۔یہ اندر کا ساڑ ہے اور کچھ نہیں۔
اور یہ بات بھی میں نے کوئی نہیں ماننی کہ خوبصورتی دیکھنے والے کی آنکھ میں ہوتی ہے۔
جی نہیں۔
جو واقعی خوبصورت ہوتی ہے وہ کلاس کے پچانوے فیصد لڑکوں کو خوبصورت لگتی ہے۔جو واقعی خوبصورت ہوتی ہے وہ خاندان کے سارے کزنوں کو بھی پسند ہوتی ہے چاہے والدین کی آپس میں لڑائی ہی کیوں نہ ہو؟

One Response

  1. Fayyaz Butt Reply

Leave a Reply