۔۔۔۔۔محبت یا پسندیدگی؟۔۔۔۔۔۔

love-or-infatuation
از ڈاکٹر عامر لاھوری [www.pakdestiny.com]
میں اور راشد بچپن کے دوست ہیں اور رہے گیں۔یہ سٹوری میں راشد کی اجازت سے لکھ رہا ہوں۔میڑک،ایف ایس سی ہم نے ایک ہی سکول و کالج سے کی اور ایک ہی میڈیکل کالج میں داخلہ لیا۔دوران تعلیم راشد کو کلاس کی سب سے خوبصورت لڑکی سے پیار ہوا لیکن یکطرفہ ہی رہا۔بیچارے میں اتنی ہمت بھی نہ ہوئی کہ آظہار ہی کر دیتا۔بہرحال ھاؤس جاب بھی ہم دونوں نے اکٹھے کی اور اس دوران مریضوں کی لواحقین لڑکیوں وغیرہ کے راشد کو فون آنے شروع ہوئے اور میں نے راشد کو ایک دن میں چار،پانچ لڑکیوں تک سے باتیں کرتا دیکھا۔پھر ایک لڑکی کا فون لمبا ہوا پھر راشد کا اُن کے گھر آنا جانا شروع ہوا اور پھر ایک دن راشد نے مجھے بتایا کہ اُس نے اُس لڑکی سے شادی کا فیصلہ کر لیا ہے۔میں نے پوچھا؟ کیوں بھائی شادی کیوں کر رہے ہو؟
راشد:مجھے اُس سے محبت ہو گئ ہے اور بس آب میں اُس سے شادی کر رہا ہوں۔
میں:تجھے کیسے پتہ چلا؟ کہ تجھے اُس سے واقعی محبت ہو گئ ہے؟
راشد نے تھوڑا سوچا لیکن کوئی جواب نہیں دے سکا اور پھر شادی ہو ہی گئ۔یہاں بتاتا چلوں کہ راشد نے شادی سے پہلے کبھی بھی،کسی بھی لڑکی سے سیکس نہیں کیا تھا۔
شادی کے پہلے مہینے ہی جھگڑے شروع ہو گئے۔وہی ٹپیکل کہ میں نے تمہارے والدین کے ساتھ نہیں رہنا۔وغیرہ وغیرہ۔بہرحال راشد شادی کے ایک مہینے کے بعد ہی آپنے والدین سے علیحدہ ہو گیا۔جھگڑے بہرحال پھر بھی چلتے رہے۔اسی دوران دو بچے بھی ہو گئے لیکن شادی کے چھ سال اور دو بچوں کی موجودگی میں طلاق ہو ہی گئ۔راشد کی بہرحال آب دوبارہ شادی ہو چکی ہے اور اگلی بیوی سے بھی دو بچے ہیں اور سابقہ بیوی کی مجھے کوئی خبر نہیں ہے۔
دوسری طرف۔
ویسٹ میں لڑکا،لڑکی پہلے ڈیٹ کرتے ہیں پھر اُن میں سیکس شروع ہوتا ہے۔کئ بغیر شادی کے ہی اکٹھے رہنا شروع کر دیتے ہیں اور پھر کچھ شادی کر لیتے ہیں اور کچھ علیحدہ ہو جاتے ہیں۔جو شادی کر لیتے ہیں اُن میں بھی طلاق کی ریشو تو آچھی خاصی ہے۔مختلف وجوہات ہوتی ہیں جن میں ایک دوسرے سے بے وفائی شاید سب سے بڑی وجہ ہے؟
سوال یہ ہے کہ آخر یہ کیسے پتہ چلے کہ کسی کو کسی سے واقعی محبت ہے یا ہوگئ ہے یا یہ صرف جنسی کشش یا مغالطہ وغیرہ ہے؟
ہے نا مشکل سوال؟
میرے نزدیک یہ لفظ محبت کچھ پیچیدہ سا لفظ ہے۔اصل لفظ یا جذبہ ہے پسندیدگی یا اچھا لگنا۔۔۔
انسان کو ایک وقت میں ایک انسان پسند آتا ہے۔کوئی بھی وجہ ہو سکتی ہے؟پھر اور زیادہ پسند اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اتنا زیادہ پسند آئے کہ انسان شادی پہ تُل جائے لیکن یہ بھی ہو سکتا ہے وہی شخص آھستہ آھستہ آپ کو پسند نہ رہے بلکہ ناپسند بلکہ زہر لگنے لگے۔
محبت کیا ہے؟کیسے پتہ لگتا ہے کہ فلاں لڑکی سے مجھے واقعی محبت ہے؟اس پہ ہزاروں سالوں سے لکھا،پڑھا،بولا جا رہا ہے لیکن بہت سارے لوگ آجتک ان سوالوں کے جوابات سے مطمئن نہیں ہیں۔
میں تو آپنی آسانی کے لیے آسان لفظ پسندیدگی استعمال کرتا ہوں۔
باقی لفظ محبت کا تو میں آپنے کمنٹس میں بھی اکثر استعمال کرتا ہوں جیسے”محبت ہے آپ کی”۔
یہ پوسٹ خالص مرد و عورت کی محبت سے متعلق ہے اس میں والدین کی بچوں سے محبت وغیرہ کو شامل و ڈسکس مت کیجیئے گا۔

Leave a Reply