Crackdown against PTI intensified after announcement of Feb polls – الیکشن کے اعلان کے بعد پی ٹی آئی پر بڑا کریک ڈاؤن

Crackdown against PTI intensified after announcement of Feb polls

By Nazim Malik

Crackdown against Pakistan Tehreek-i-Insaf leaders and workers has been intensified ahead of Feb 8 polls.

In it’s meeting on Friday, the PTI took up this matter.

پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اہم ترین اجلاس

انتخابات سے قبل پاکستان تحریک انصاف کیخلاف انتقامی حربوں میں تیزی اور سیاسی جماعتوں کیلئے انتخابات میں حصہ لینے کے ماحول اور مواقع (لیول پلیئنگ فیلڈ) میں شدید نوعیّت کے بگاڑ کی شدید مذمت

دستور الیکشن کمیشن کو آزادانہ، منصفانہ، غیرجانبدارانہ اور شفاف انعقاد کا پابند، نگران حکومتوں کو الیکشن کمیشن کی معاونت کی ذمہ داری سونپتا ہے، کورکمیٹی تحریک انصاف

انتخابات کی تاریخ کے تعیّن کے بعد تحریک انصاف کیخلاف ریاستی انتقام کے مجرمانہ سلسلے میں شدت اور تیزی آئی ہے، کورکمیٹی تحریک انصاف

انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے باوجود ریاستی اداروں کی جانب سے تحریک انصاف کے قائدین کے ”اغوا برائے بیان“ کا ذلّت آمیز سلسلہ جاری ہے، کورکمیٹی تحریک انصاف

مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری علی نواز اعوان کی جبری گمشدگی پر الیکشن کمیشن اور نگران حکومت کی بےعملی لاقانونیّت کی بدترین مثال، ہر لحاظ سے شرمناک ہے، کورکمیٹی تحریک انصاف

الیکشن کمیشن آف پاکستان اور نگران حکومت اپنا آئینی فرض نبھانے میں کلیتاً ناکام اور دستور سے انحراف کے ریاستی ایجنڈے میں کلیدی سہولتکار ہیں، کورکمیٹی تحریک انصاف

الیکشن کمیشن اور نگران حکومت اپنے حسّاس ترین فرائض کا احساس کریں اور جمہوریت کیخلاف سازشوں کا حصہ بننے کی بجائے اس کے بقا و تحفّظ کا فریضہ سرانجام دیں، کورکمیٹی تحریک انصاف

ملک بھر میں تحریک انصاف کے کارکنان اور قائدین کی رہائشگاہوں پر غیرقانونی و غیرآئینی چھاپوں، ماورائے قانون گرفتاریوں، انہیں ۂراساں کرنے یا جبری طور پر گمشدہ/لاپتہ کرنے کا شرمناک سلسلہ بھی بلاتاخیر روکا جائے، کورکمیٹی تحریک انصاف

علی نواز اعوان سمیت تمام اغوا کنندگان کو بازیاب، زیرحراست افراد کو فی الفور رہا کیا جائے، کورکمیٹی تحریک انصاف

چیئرمین عمران خان کے خلاف مقدمات کی کھلی عدالت میں قومی و غیرملکی ذرائع ابلاغ کی موجودگی میں ٹرائل چلانے کے مطالبے کا اعادہ

چیئرمین عمران خان پر خفیہ انداز میں یا جیل میں ٹرائل چلانے کی کوئی آئینی، قانونی اور معقول وجہ نہیں، کورکمیٹی تحریک انصاف

ٹرائل کو کسی بھی انداز میں خفیہ رکھنے یا اسے شفافیّت کے تقاضوں کے برعکس چلانے کی کسی کوشش کو قبول نہیں کریں گے، کورکمیٹی تحریک انصاف

جیل میں کھلی جگہ پر مقدمہ چلانے کی بجائے سائفر ٹرائل کو معمول کی عدالت میں منتقل کیا جائے اور ملکی و غیرملکی میڈیا کی موجودگی میں شفاف انداز میں ٹرائل کا عمل مکمل کیا جائے، کورکمیٹی تحریک انصاف

کورکمیٹی کی جانب سے بدترین ریاستی جبروفسطائیت کا نہایت ہمّت، حوصلے، الوالعزمی اور استقامت سے سامنا کرنے پر خواتین کارکنان کو خراجِ تحسین پیش، کورکمیٹی تحریک انصاف

ہماری ماؤں، بہنوں، بیٹیوں نے اپنی جرات اور بہادری سے حقیقی آزادی کی تحریک کو جِلا بخشی ہے، کورکمیٹی تحریک انصاف

ریاستی اداروں خصوصاً نظامِ انصاف ہماری بہادر خواتین کے بنیادی دستوری حقوق کے تحفّظ میں بُری طرح ناکام رہا ہے، کورکمیٹی تحریک انصاف

عام انتخابات کے دوران بھی ہماری خواتین غیرمعمولی کردار ادا کریں گی اور ملک میں جاری لاقانونیت کے سلسلے کو شکست دے کر آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے اِک نئے دور کا خیر مقدم کریں گی، کورکمیٹی تحریک انصاف

خواتین شہریوں کے بنیادی دستوری حقوق غصب کرنے اور انہیں انصاف سے محروم کرنے والوں کا کڑا محاسبہ عدالتِ عظمیٰ کے ذمے ہے، کورکمیٹی تحریک انصاف

مظلوم اہلِ فلسطین کیخلاف اسرائیلی وحشت و بربریت کی جاری مہم کی مذمت اور بےگناہ انسانوں کی قتل و غارت گری کا سلسلہ بند کروانے کیلئے عالمی برادری کے ناگزیر کردار کے حوالے سے دوٹوک پالیسی کا بھی اعادہ

غزّہ میں عالمی قانون اور انسانی اقدار کے قتلِ عام کا جاری سلسلہ اہلِ عالم کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، کورکمیٹی تحریک انصاف

اہلِ فلسطین کی بے رحم نسل کشی تہذیبِ انسانی کی موت کی علامت ہے، کورکمیٹی تحریک انصاف

قبل اس سے کہ غزّہ انسانیت کے قبرستان میں بدل جائے، اہلِ عالم خصوصاً اقوامِ متحدہ عالمی دہشت گرد ریاست اسرائیل کو لگام ڈالنے کیلئے اقدام کرے، کورکمیٹی تحریک انصاف 

PAK DESTINY

Leave a Reply