ڈاکٹر اے آر خالد پاکستان کے معروف دانشوراور ممتاز لکھاری ہیں حال ہی میں انکی نئی کتاب “عجمی کامطالعہ قرآن“شائع ہوئی ہے سب سے پہلے تو میں ڈاکٹر اے آر خالد صاحب کو مبارکباد اور خراج تحسین پیش کرتاہوں کہ وہ خوش نصیب ہیں کہ اللہ کریم نے انہیں اس نیک دینی کام کے لیئے منتخب کیاعجمی کامطالعہ قرآن یقینی طور پہ ایک منفرد اورانتہائی اہمیت کاحامل موضوع ہے جس پہ جناب ڈاکٹر ااے آر خالد نے بہت خوبصورت انداز میں انتہائی مدلل طرز سے اپناوسیع نقطہ نظرتفصیل کے ساتھ بیان کیاہےاس عہد میں کہ جس میں ہم زندہ ہیں ایسے عنوانات پہ اہل فکرواہل دانش کے لیئے قلم اٹھاناوقت کی اہم ترین ضرورت ہےکیونکہ فی زمانہ ہم عملی طور پہ قرآن مقدس کے علمی خزانےسےاس ذوق اوراس طریقے سے استفادہ نہیں کر پارہے کہ جسقدر ہمیں ضرورت ہے کبھی تو اس امر پہ حیرت بھی بہت ہوتی ہے کہ اللہ کریم نے ہمارے لیئے کیسی کیسی خوبصورت اور حقانیت پہ مبنی مشعلیں جلا رکھی ہیں لیکن ہم وہ بدقسمت ہیں کہ قرآن مقدس کی روشنی سےدکھائی دینے والی صراط مستقیم پہ چلناہی نہیں چاہتے قرآن ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جو ہر قدماور ہر مرحلہ پر ہماری راہنمائی فرماتاہے مگر ایک شرط پہ کہ اگر ہم راہنمائی لینے کے خواہشمند ہوں ڈاکٹر اے آر خالد نے نہایت عرق ریزی کیساتھ اپنی گزارشات پیش کر دی ہیں اور میں سمجھتاہوں کہ انہوں نے لکھاریوں کو بھی ایک نئے انداز میں اسطرف متوجہ کیاہے اور انہں دعوت فکر دی ہے امید ہے کہ دیگر مفکرین اور اہل قلم بھی ان
اہم موضوعات کومضوع سخن بنائیں گے تاکہ یہ خوبصورت روایت برقراررہے۔۔۔۔صدق دل سے دعاگو ہونکہ اللہ کریم ڈاکٹر اے آر خالد کی اس شبانہ روز محنت اور اس عرق ریزی کو شرف قبولیت عطافرمائے۔۔۔۔۔۔آمین
لقمان اسد ۔۔۔۔مصنف ۔۔۔۔۔شاعر وکال نگارروزنامہ خبریں۔۔۔
ڈاکٹر اے آر خالد کا شمار ان مفکرین میں ہوتا ہے جو امت مسلمہ کے لئے اپنی تخلیق اور تحقیق فرض سمجھ کر ادا کرتے ہیں ۔ حکم خداوندی کی اطباع کرتے ہوئےجو لکھتے ہیں اس میں مخلوق خدا کی رہنمائی اور ادب کے عنصر کو اجاگر کرتے ہیں ۔ادب اور احترام دنیاوی اور دینی اعمال کی اساس ہے۔ ان کے کتاب ” عجمی کا مطالعہ قرآن ” ایک کہنہ مشق لکھاری ہی اپنی تحریر میں لا سکتا ہے ۔میں کتاب ” عجمی کا مطالعہ قرآن ” کا خلاصہ لکھنا چاہوں تو میرا قلم صرف اتنا ہی لکھ پاتا ہے کہ ” با ادب با نصیب بے ادب بے نصیب ” نئی نسل کے لئے یہی ان کی کتاب کا مفصل اور واضح پیغام ہے ۔اللہ کرے زور قلم اورہو زیادہ ۔
خیر اندیش
غلام حیدر شیخ
کالم نگار
کویت
|Pak Destiny|