عمران خان ‘لوَرز’ کی کایا ایک ماہ کے اندر کیسے پلٹی

– از ڈاکٹر عامر لاھوری –
ہو تو چند دنوں سے رہی ہے لیکن کل خاص طور پہ آٹھ سے بارہ بجے تک الیکٹرانک میڈیا پہ جو بیشنگ پی ٹی آئی کی ہوئی ہے ایسی بیشنگ تو ن لیگ کی اپنے ٹینور کے تقریبا مڈ کے بعد شروع ہوئی تھی۔ٹاپ لیڈرشپ کو سوچنا چاھیئے کہ آخر ایسا کیا ہوا؟کہ جو لوگ اور جو پارٹی تقریبا میڈیا ڈارلنگ تھی۔اچانک اُس کے ساتھ ویسا ہی کیوں ہو رہا ہے جو شکتی کپور کے ساتھ فلم کے اینڈ میں ہوتا ہے۔جو جو اینکرز خان صاحب سے محبت میں مبتلا تھے،آخر ایسا کیا ہو گیا کہ وہ ایک ماہ کے اندر اندر ہی خان صاحب پہ ان لیش ہو گئے ہیں۔بندہ پُچھے فواد چودھری صاحب یہ ھیلی کاپٹر والی بات اس طرح کرنے کی صدقے جاواں کی ضرورت تھی؟مطلب کچھ اور نہیں سُجھی تھی؟انسان کو ویسے بلند و بانگ دعوے سوچ سمجھ کر کرنے چاھیئں کہ بعد میں پورے کرنے واقعی اوکھے ہو جاتے ہیں۔سی ایم صاحب کا ششکوں کا ٹھرک پورا نہیں ہو رہا اور دوسری طرف دعوی کہ جی یہ جو میں نے سی ایم لگایا ہے وہ بڑا پسماندہ۔۔۔۔۔۔۔۔ھاں بھئی کی فیدہ سی ایم بنن دا کہ جب بندہ ھیلی کاپٹر کا ٹہکہ سسرالیوں پہ بھی ناں چلا سکے۔کمال ہے سی ایم کی موجودگی میں ایک غیر حکومتی شخص پولیس افسران کو باقاعدہ ڈانٹ رہا ہے۔واؤ۔سی ایم صاحب ڈانٹنا ہی تھا تو اکیلے خود ہی ڈانٹ لیتے یہ غیر حکومتی شخص سے ڈانٹ پڑوانی ضروری تھی؟سی ایم اب بن چکے ہیں تو پریشر ھینڈل کرنا بھی سیکھیں۔


Fayyaz Chauhan of PTI : Lover of Mumtaz Qadri the killer of Salaam Taseer

بھئی اور کچھ نہیں تو ماؤتھ پیس تو کوئی کام کا لگاؤ۔یہ فواد چودھری اتنا capable نہیں ہے۔ھاں پھر یہ بھی ہے کہ فواد چودھری کی جگہ کس کو لگایا جائے؟اب اسد عمر کتنی وزارتیں چلائے؟اگر انٹرٹینمنٹ فیکٹر دیکھنا ہے تو پھر عامر لیاقت زیادہ انٹرٹیننگ ہے۔اب وہ بھی وزارت ناں ملنے پہ رُس گیا ہے؟میڈیا اتنی جلدی حکومت وقت پہ کیوں اتنی تنقید کر رہا ہے؟سوچئے۔بڑا آسان تھا یہ کہنا کہ پروٹوکول نہیں ہو گا۔پورا میڈیا حکومت کی بجائے اُس پولیس آفیسر کی سائیڈ کیوں لے رہا ہے؟حضور یہ فیاض الحسن چوہان سے بہتر کوئی بندہ نہیں ہے کیا؟جناب وزیراعظم صاحب وغیرہ جی یہ competency بھی کوئی چیز ہوتی ہے۔وہ خان صاحب جو ہر آئے دن ہر چھوٹی بڑی بات پہ ٹویٹتے رہتے تھے اس خاور مانیکا والی بات پہ کمال خاموش ہیں۔ویسے اُن کی خاموشی سمجھ بھی آتی ہے۔ایک تو زوجہ محترمہ پھر پیرنی اور پیرنی بھی وہ جس کے پاس سُنا ہے جنات بھی ہیں؟نہیں نئیں خان صاحب اس بات پہ چُپ ہی رہنا۔شششششش۔خاموش۔مم از دا ورڈ۔
اب تو یہ بہانہ لگانا بھی مشکل ہے کہ نواز نے سارے اینکرز خرید لئے ہیں۔نواز پارٹی تو ویسے ہی جیل میں بیٹھی ہے۔

 

Leave a Reply