بائیڈن نے اہم عہدے بھارتیوں میں تقسیم کردئے وائیٹ ہاوس پر مودی کا غلبہ

joe biden indian cabinet lobby dominates white house modi

– لاہور ۔ ناظم ملک –

* تاریخ میں پہلی بھاری تعداد میں انڈین کی بھرتی سے پالیسیوں میں عدم توازن کا خدشہ

* چین پاکستان ایران ترکی بنگلہ دیش نیپال سری لنکا سب سے زیادہ متاثر ہوں گے

* افغانستان کی جنگ طول پکڑنے اور خطے میں بھارتی اثرورسوخ کے منفی نتائج پیدا ہونے کا خدشہ

امریکہ کے نومنتخب صدر جو بائیڈن کی طرف سے اگلے چار سال کےلئے حلف اٹھاتے ہی نئی امریکی انتظامیہ کی لسٹ سامنے آ گئی ہے جس میں حیرت انگئز طور پر کثیر تعداد میں بھارتیوں کو اہم عہدوں پر فائز کیا گیا ہے جس کے بعد خدشہ پیدا ہوگیا ہے کہ جنوبی ایشیا سمیت دنیا میں جہاں بھی بھارتی مفادات ہیں وہاں یہ بھارتی اثرانداز ہوں گے اتنی بھاری تعداد میں تینعاتیوں کے بعد کہا جاسکتا ہے کہ مودی کا وائیٹ ہاوس پر غلبہ ہوگیا ہے اور اب وہ براہ راست امریکی پالیسیوں پر اثر انداز ہو سکتے ہیں،

امریکہ میں بھارتی کابی جو ہر شعبے میں اثر ورسوخ رکھتی ہے اہم عہدوں پر بھارتیوں کو لگوانے میں کامیاب ہو گئی ہے ان تعناتیوں کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ امریکہ کی بھارتی نثزاد نائب صدر نے اپنا اثرورسوخ استعمال کیا ہےامریکہ کے سب سے بڑے عہدے صدر کے نائب کے طور پر بھارتی پس منظر رکھنے والی کملا ہئیرس کو نائب صدر بنایا گیا ہے جبکہ اس کے بعد خارجہ امور برائے جنوبی ایشیا کے سینئیر ڈائریکٹر کےلئے بھی ایک بھارتی خاتون سمونا گوہا کو اس اہم ترین عہدے پر نامزد کیاگیا ہے

س کے علاوہ ایسوسی ایٹ اٹارنی جنرل کےلئے ونیتا گپتا کا چناو کیا گیا ہے جبکہ صدر بائیڈن کی پالیسی تقرریں لکھنے کےلئے ایک اور بھارتی ونے ریڈی کوڈائریکٹر سپیچ رائیٹنگ کے طور پر لیا گیا ہے اس کےعلاوہ سبرینا سنگھ کو ڈپٹی پریس سیکرٹری اور ونود پٹیل کو اسسٹنٹ پریس سیکرٹری کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں،

ایک اور بھارتی خاتون عذرا زایا کو انڈر سیکرٹری برائے سیکورٹی کی اہم پوسٹ دی گئی ہے،عایشہ شاہ کو پارٹنرشپ مینیجر کے عہدے پر لگایا گیا ہے وائیٹ ہاوس میں ہی سونیا اگروال کو سینئیر ڈائریکٹر ماحولیات لگایا گیا ہے،

اس کے بعد ایک اور اہم عہدےپر ایک بھارتی تارن چھابڑا کو سینئیر ڈائریکٹر برائے سیکورٹی لگایا گیا یے اور ویدور شرما کو ڈائریکٹر صحت کے امور نامزد کیا گیا ہے،

شانتی کلاتھل کو ڈائریکٹر ڈیموکریسی اور انسانی حقوق جبکہ صدر بائیڈن کے وائیٹ ہاوس میں حساس امور کی دیکھ بھال کےلئے گوتم راگھوان کو ڈپٹی ڈائریکٹر کے طور پر لگایا گئا ہے

نئی امریکی انتظامیہ میں بھاری تعداد میں اہم اور فیصلہ سازی کے شعبوں پر تسلط خے بعد بھارت میں جشن کا سماں ہے اور مودی پھولے نہیں سما رہا بھارت ٹرمپ کے بعد نئے صدر کےساتھ بھی اپنے اگلے چار سال کو بہت اہم قرار دے رہا،مودی کی ہدائت پر بھارتی دفتر خارجہ نے نئے سرے سے امریکہ کے ذریعے جنوبی ایشیا خصوصا چین اور پاکستان کو لگام ڈالنے کے پالیسیوں کی تیاری شروع کر دی ہے

|Pak Destiny|

Leave a Reply