پلوامہ اوربھارتی ہنگامہ

pulwama aur bharti habgama

– ایس کیو احمد –

14 فروری کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں ایک کار خود کش حملے میں 44 بھارتی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، اس حملے میں متعدد فوجی زخمی بھی ہوئے۔ یہ حملہ کاکا پورہ کے رہائشی ایک کشمیری لڑکے وقاص نے کیا،جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اس حملے سے پاکستان کا کچھ لینا دینا نہیں ۔لیکن بھارتی حکومت اور میڈیا نے ہمیشہ کی طرح روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئو دیکھا نہ تائوفوراً اس کا الزام پاکستان پر دھر دیا۔

حالانکہ سابقہ بھارتی کشمیری کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے بھی اپنے ایک انٹرویو میں واضح طور پہ کہا کہ ہر حملے کا الزام پاکستان پر ہی نہ دھرا جائے بلکہ کشمیریوں کے ساتھ اپنے طرز عمل کا جائزہ بھی لیا جائے ۔ ان کے مطابق کشمیر میں حالات بدل چکے ہیں کشمیریوں میں بھارتی مظالم کے خلاف شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ لیکن بھارت اپنے سابقہ رویوں پر سختی سے کاربند ہے اور مودی سرکار آنے والے الیکشن میں اپنی پوزیشن بہتر بنانے کے لیے پاکستان کارڈ کا بھر پور استعمال کر رہی ہے۔ عالمی برادری کو چاہیے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کا مسئلہ فوری طور پر حل کروانے میں اپنا کردار ادا کرے تا کہ دونوں ہمسایہ ممالک میں یہ روز روز کا ہنگامہ اپنے اختتام کو پہنچے۔

|PakDestiny|

11 Comments

  1. Dublo Reply
  2. Lov Reply
  3. Alwas Reply
  4. Vicky Reply
  5. Jabar Reply
  6. Aizak Reply
  7. Anik Reply
  8. Sheera Reply
  9. Ryaz Reply
  10. Tom Reply

Leave a Reply